قطری امیر اور امریکی صدر میں رابطہ، علاقائی بحرانوں کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "قطری امیر اور امریکی صدر میں رابطہ، علاقائی بحرانوں کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعے کو دوحہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
- دوسری جانب ایران کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ تہران نے تہران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو جوہری معاملے پر ایک تجویز بھیجی ہے۔
- عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجویز پر اس وقت بات چیت ہو گی جب تک واشنگٹن ایران کے سات مطالبات پورے نہیں کرتا۔
- انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن اس وقت ایران کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعے کو دوحہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہونے والی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب ایران کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ تہران نے تہران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو جوہری معاملے پر ایک تجویز بھیجی ہے۔
عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجویز پر اس وقت بات چیت ہو گی جب تک واشنگٹن ایران کے سات مطالبات پورے نہیں کرتا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن اس وقت ایران کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
ایران کی جانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں ان میں ملک پر عائد پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور جنگ کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ کچھ مزید شرائط بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں جوہری معاملات کو بھی شامل کرنا ضروری ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
اس کے بعد لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بھی لڑائی شروع ہو گئی۔ حالیہ دنوں میں یہ تنازع یمن تک پھیل گیا، جہاں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں توانائی کے مراکز، ہوائی اڈوں اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





