لاہور: ٹرائی نیشن سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب و عشائیے کا اہتمام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور: ٹرائی نیشن سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب و عشائیے کا اہتمام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تقریب میں سری لنکن سفارتکاروں، چیف سیکریٹری پنجاب، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، رمیز راجہ، سابق کرکٹرز، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت۔
- محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔
- مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے دیوانِ خاص میں مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ ڈھولیچی گروپ کی پرفارمنس نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار): لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے ٹرائی نیشن سیریز میں شریک پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی تقریب اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں غیر ملکی مہمانوں کا شاہی استقبال کیا گیا۔
تقریب میں سری لنکن سفارتکاروں، چیف سیکریٹری پنجاب، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، رمیز راجہ، سابق کرکٹرز، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر، پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت۔
محسن نقوی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔ مہمانوں کو بادشاہی مسجد، مزارِ اقبال اور حضوری باغ کی سیر بھی کرائی گئی، جبکہ شاہی قلعہ میں دیوانِ خاص، دیوانِ عام، بارود خانہ اور شیش محل کا دورہ کرایا گیا اور تاریخی مقامات کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے دیوانِ خاص میں مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ ڈھولیچی گروپ کی پرفارمنس نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری سے بھی لطف اٹھایا اور شاہی قلعہ کی تاریخ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نور
نمائندہ خصوصیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





