لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانیوالا ملزم 3 سال بعد بری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانیوالا ملزم 3 سال بعد بری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- جسٹس محمد امجد رفیق نے اپیل پر حکم نامہ جاری کر دیا۔
- عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم سلمان کی اپیل منظور کر لی اور ملزم کی عمر قید سمیت دیگر سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔
- عدالت کا کہنا ہے کہ گواہان اور مدعی کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا۔
- عدالت کے مطابق مدعی کا بیان قابلِ اعتماد نہیں رہا وہ جائے وقوع پر اپنی موجودگی ثابت نہیں کر سکا جبکہ پولیس نے اہم گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے میں غفلت برتی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو 3 سال بعد بری کر دیا۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے اپیل پر حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم سلمان کی اپیل منظور کر لی اور ملزم کی عمر قید سمیت دیگر سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ گواہان اور مدعی کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا۔
عدالت کے مطابق مدعی کا بیان قابلِ اعتماد نہیں رہا وہ جائے وقوع پر اپنی موجودگی ثابت نہیں کر سکا جبکہ پولیس نے اہم گواہوں کے بیانات اور سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے میں غفلت برتی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل ناقص پراسیکیوشن پر کارروائی اور رہنما اصول جاری کریں۔
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مصری شاہ میں 2023ء میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





