لوگ تہجد میں ہماری شادی کیلیے دعائیں کرتے تھے، زیب خان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لوگ تہجد میں ہماری شادی کیلیے دعائیں کرتے تھے، زیب خان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی محبت اور شادی تک پہنچنے کی دلچسپ کہانی بیان۔
- انہوں نے بتایا کہ شو کے دوران انہیں ایک دوسرے کے لیے جذبات کا مکمل احساس نہیں تھا، تاہم علیحدگی کے بعد حالات نے ان کے احساسات واضح کرنا شروع کردیے۔
- زیب خان نے بتایا کہ شادی کی خبر پر لوگ اس لیے بھی زیادہ خوش ہورہے ہیں کہ متعدد افراد ہمارے رشتے کے لیے دعائیں کررہے تھے، بعض مداحوں نے انہیں پیغامات بھیجے کہ وہ تہجد کے وقت بھی ان کی شادی کے لیے خصوصی دعائیں کرتے رہے ہیں۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی : اے آر وائی کے ریئلٹی شو تماشہ سیزن فائیو سے شہرت حاصل کرنے والے جوڑے اسرا عائشہ اور زیب خان کی پہلی ملاقات سے شادی تک کا سفر کیسے طے ہوا؟
اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی محبت اور شادی تک پہنچنے کی دلچسپ کہانی بیان۔
انہوں نے بتایا کہ شو کے دوران انہیں ایک دوسرے کے لیے جذبات کا مکمل احساس نہیں تھا، تاہم علیحدگی کے بعد حالات نے ان کے احساسات واضح کرنا شروع کردیے۔
زیب خان نے بتایا کہ شادی کی خبر پر لوگ اس لیے بھی زیادہ خوش ہورہے ہیں کہ متعدد افراد ہمارے رشتے کے لیے دعائیں کررہے تھے، بعض مداحوں نے انہیں پیغامات بھیجے کہ وہ تہجد کے وقت بھی ان کی شادی کے لیے خصوصی دعائیں کرتے رہے ہیں۔
۔زیب نے بتایا کہ شو سے علیحدگی کے بعد تقریباً 15 دن کا وقفہ آیا جب وہ شو سے باہر آئے تو مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ ہم دونوں کے درمیان کیا جذباتی تبدیلی آرہی ہے، اور جب مجھے یہ بات اداکار عدنان صدیقی نے بتائی کہ شو سے تمہارے جانے کے بعد وہ گزشتہ 3 گھنٹوں سے مسلسل رو رہی ہے تب شدید احساس ہوا کہ ہماری جدائی ایک دوسرے کے لیے واقعی تکلیف دہ ہے۔
زیب اور اسرا کا کہنا تھا کہ ’تماشا گھر‘ میں ایک ساتھ وقت گزارنے کے باوجود ہم نے کبھی اپنی ذاتی زندگی، خاندان یا مستقبل کے بارے میں کوئی خاص گفتگو نہیں کی تھی اور نہ ہی ایک دوسرے کو زیادہ جانتے تھے۔ ہماری بات چیت زیادہ تر شو کے ٹاسکس اور وہاں پیش آنے والے واقعات تک محدود رہتی تھی۔
اسرا نے بتایا کہ فائنل سے ایک روز قبل ریہرسل کے دوران زیب نے آواز دی تھی، میں سمجھی کہ شاید کوئی مداح انہیں پکار رہا ہے بعد میں معلوم ہوا کہ آواز دینے والے دراصل زیب تھے۔
زیب کا کہنا تھا کہ شو کے فائنل کے روز پہلی مرتبہ اسرا سے تفصیل سے بات کرنے کا موقع ملا، رات تقریباً چار سے پانچ بجے کانفرنس روم میں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی، جہاں دیگر شرکا اور ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شو سے ہٹ کر ایک دوسرے کی شخصیت کو سمجھنے اور مستقبل کے حوالے سے گفتگو۔
جوڑے نے کہا کہ تماشہ شو کے دوران پیدا ہونے والی اس قربت کو ہماری ایک دوسرے سے دوری نے مزید گہرا کیا اور بالآخر یہ تعلق شادی کے اٹوٹ بندھن تک پہنچ گیا۔
زیب خان نے اہلیہ اسرا عائشہ کو ’راک اسٹار‘ کی نرگس فخری قرار دے دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





