لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں: شاداب خان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں: شاداب خان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- میڈیا سے گفتگو میں آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھے اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے کیونکہ لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
- شاداب نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ناصرف مجھے بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا سامنا رہا۔
- پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن میں ماضی میں اپنی توقعات کے مطابق کھیلنے میں کامیابی نہ مل سکی۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس میچ میں مجھے اچھا کھیلنے کا موقع دیا اور میرے لیے کامیابی کا راستہ بنایا۔
شاداب نے حارث رؤف کی صبر کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر ان کی تعریف کی اور 89 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بارے میں کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بیٹنگ کے حوالے سے کوئی خاص حکمتِ عملی طے نہیں ہوئی تھی، ہم صرف کھیل سے لطف اندوز ہونے اور میچ کو اختتام تک لے جانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





