لیبیا کی مشرقی حکومت نے ایرانی اور افغان شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "لیبیا کی مشرقی حکومت نے ایرانی اور افغان شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں حکام کی وجہ دے پابندی کی وجہ نہیں بتائی۔
- تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پابندی پر عمل کرے گی اور ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو بھی نکالا جائے گا جن کے پاس رہائش کے اجازت نامے موجود نہیں۔
- اس سے قبل لیبیا کی حکومت نے جون میں چار دوسرے ممالک سوڈان، اریٹیریا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے شہریوں پر بھی پابندی عائد کی تھی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): لیبیا کی مشرقی حکومت نے ایران اور افغانستان کے باشندوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں پر لاگو ہو۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں حکام کی وجہ دے پابندی کی وجہ نہیں بتائی۔
تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پابندی پر عمل کرے گی اور ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو بھی نکالا جائے گا جن کے پاس رہائش کے اجازت نامے موجود نہیں۔
اس سے قبل لیبیا کی حکومت نے جون میں چار دوسرے ممالک سوڈان، اریٹیریا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے شہریوں پر بھی پابندی عائد کی تھی۔
2011 میں معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے لیبیا خانہ جنگی کا شکار رہا۔
2014 سے ملک دو مشرقی اور مغربی حصوں میں تقسیم ہے جن کی حکومتیں بھی الگ الگ ہیں۔
اسامہ حماد کی قیادت میں مشرقی حکومت بن غازی میں قائم ہے اور اسے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کی حمایت حاصل ہے، جو مشرقی اور جنوبی لیبیا کے بڑے علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں۔
دوسری جانب عبدالحمید الدبیبہ کی قیادت میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت دارالحکومت طرابلس میں قائم۔
مشرقی حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ پابندی سے سفارتی اور قونصلر مشنز کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو استثنیٰ حاصل ہو گا جبکہ طبی اور تعلیمی شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو بھی اجازت نامہ ہونے کی صورت میں استثنیٰ دیا جائے۔
جون میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، لیبیا میں نو لاکھ سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں اور یہ معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ایک ایسے راستے کے طور پر بھی سامنے آیا ہے جس کے ذریعے لیبیا اور کئی دوسرے ممالک کے تارکین یورپ جاتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





