متنازع قانون سازی سے گریز کیا جائے، جلد بازی میں مزید بحران پیدا ہو سکتا ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "متنازع قانون سازی سے گریز کیا جائے، جلد بازی میں مزید بحران پیدا ہو سکتا ہے: بیرسٹر گوہر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، نئےصوبے بنانے کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، صوبوں کے معاملے پر قومی اتفاقِ رائےضروری۔
- بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 گھنٹے جاری رہا جس میں 70 ایم این ایز اور سینیٹرز نے شرکت کی، 28 ویں ترمیم ایجنڈے میں شامل تھی نہ اس پر بحث ہوئی۔
- شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج کا زیادہ فائدہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہوا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ متنازع قانون سازی سے گریز کیا جائے، جلد بازی میں قانون سازی سے مزید بحران پیدا ہو سکتا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، نئےصوبے بنانے کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، صوبوں کے معاملے پر قومی اتفاقِ رائےضروری۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 8 گھنٹے جاری رہا جس میں 70 ایم این ایز اور سینیٹرز نے شرکت کی، 28 ویں ترمیم ایجنڈے میں شامل تھی نہ اس پر بحث ہوئی، 28 ویں ترمیم پر کوئی فیصلہ یا تجویز سامنے نہیں آئی۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج کا زیادہ فائدہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے قیادت پر متفقہ اعتماد کا اظہار کیا اور قیادت کے کردار کو سراہا، پارلیمانی پارٹی نے سہیل آفریدی کے کردار کو بھی سراہا جبکہ دونوں اپوزیشن لیڈرز کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی پارلیمانی پارٹی نے شدید مذمت کی، گورنر راج سے پیدا ہونے والے خلاء پر بھی اجلاس میں غور ہوا، پارلیمانی پارٹی اس خلاء کو پُر کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گی، پارلیمانی پارٹی کی سفارشات دونوں اپوزیشن لیڈرز کو بھجوا دی گئی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





