مخدوش اسکول عمارتوں سے طلبہ کی فوری منتقلی کا حکم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مخدوش اسکول عمارتوں سے طلبہ کی فوری منتقلی کا حکم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے خستہ حال اور خطرناک اسکول کی عمارتوں اور ان کے غیر محفوظ حصوں سے طلبہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
- اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو مراسلہ ارسال کیا گیاہے، جس میں غیر محفوظ عمارتوں میں زیر تعلیم طلبہ کو فوری طور پر محفوظ عمارتوں اور کمروں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
- مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اسی اسکول کے محفوظ حصوں یا قریبی سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا جائے اور اگر سرکاری اسکولوں میں سہولیات دستیاب نہ ہوں، تو طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کرائے کی عمارتوں کا بندوبست کیا جائے۔
- محکمے نے مراسلے میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ صرف ان عمارتوں کے غیر محفوظ حصوں اور کمروں کو خالی کروا کر سیل کیا جائے گا جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے، پوری عمارت کو خالی کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): پشاور (یکم نومبر 2026): گزشتہ ماہ سانحہ دیر کالونی کے بعد محکمہ تعلیم نے غیر محفوظ اسکول عمارتوں سے طلبہ کی فوری منتقلی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے خستہ حال اور خطرناک اسکول کی عمارتوں اور ان کے غیر محفوظ حصوں سے طلبہ کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو مراسلہ ارسال کیا گیاہے، جس میں غیر محفوظ عمارتوں میں زیر تعلیم طلبہ کو فوری طور پر محفوظ عمارتوں اور کمروں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اسی اسکول کے محفوظ حصوں یا قریبی سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا جائے اور اگر سرکاری اسکولوں میں سہولیات دستیاب نہ ہوں، تو طلبہ کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کرائے کی عمارتوں کا بندوبست کیا جائے۔
محکمے نے مراسلے میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ صرف ان عمارتوں کے غیر محفوظ حصوں اور کمروں کو خالی کروا کر سیل کیا جائے گا جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے، پوری عمارت کو خالی کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور کی دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں 33 بچے اور خاتون ٹیچر شہید ہو گئے تھے۔
دیر کالونی میں اسکول چھت گرنے کا واقعہ، ’’ذمہ دار کون‘‘ انکوائری رپورٹ میں بڑا انکشاف۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





