مریم اورنگزیب نے چوہدری سالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مریم اورنگزیب نے چوہدری سالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لیے بیانات کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں یا وزارتیں چھوڑیں۔
- مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خدمت کی مثال قائم کرنے والی وزیر اعلیٰ کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات برداشت نہیں کریں گے، پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں وزیر اعلیٰ خود کرپشن کے خاتمے کی مہم کو لیڈ کر رہی ہیں۔
- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر سالک چوہدری کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
- دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، لیکن ابھی تک نوٹس نہيں ملا، جب ملے گا تو بھرپور جواب دیں گے ، دو دن پہلے وزیر اعلیٰ خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔
لاہور (بیورو رپورٹ): پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس کرپشن سے متعلق الزام کا ثبوت نہیں، شرافت، انصاف اور اصول کا تقاضا ہے کہ ثبوت نہ ہونے پر معافی مانگی جائے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس کے لیے بیانات کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں یا وزارتیں چھوڑیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی خدمت کی مثال قائم کرنے والی وزیر اعلیٰ کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات برداشت نہیں کریں گے، پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں وزیر اعلیٰ خود کرپشن کے خاتمے کی مہم کو لیڈ کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر سالک چوہدری کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، لیکن ابھی تک نوٹس نہيں ملا، جب ملے گا تو بھرپور جواب دیں گے ، دو دن پہلے وزیر اعلیٰ خود کہہ چکی ہیں کہ پنجاب میں کرپشن ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کرپشن کے بیان پر چوہدری سالک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں عدالتوں میں گھسیٹنے اور قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





