مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو لیگل نوٹس بھجوا دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اٹک میں طلبہ سے خطاب میں مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو پنجاب حکومت کی کرپشن سے متعلق دعوے پر ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔
- مریم نواز نے کہا ہے کہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ عدالت میں لے کر جاؤں گی۔
- انہوں نے کہا تھا کہ چوہدری سالک وفاقی وزیر ہیں، وہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر وہ ثبوت سامنے نہیں لائیں گے تو میں انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔
- وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جو شخص سفارش پر آتا ہے وہ ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے، ماضی کی باتیں نہیں کرنا چاہتی، خرابیوں کی نشاندہی کے بجائے مسائل کے حل کے لیے آئی ہوں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
اٹک میں طلبہ سے خطاب میں مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو پنجاب حکومت کی کرپشن سے متعلق دعوے پر ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ورنہ عدالت میں لے کر جاؤں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ چوہدری سالک وفاقی وزیر ہیں، وہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر وہ ثبوت سامنے نہیں لائیں گے تو میں انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جو شخص سفارش پر آتا ہے وہ ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے، ماضی کی باتیں نہیں کرنا چاہتی، خرابیوں کی نشاندہی کے بجائے مسائل کے حل کے لیے آئی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی رپورٹ کارڈ لے کر آپ کے پاس آتی ہوں، اسے دیکھیں اور فیصلہ کریں۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہونے والے اپنے بیان پر قائم ہوں، اللّٰہ غرور اور تکبر سے بچائے۔
اس پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، اللّٰہ غرور اور تکبر سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پرقائم ہیں، پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں، ڈی سی پہلے ہی لگا ہوا تھا، ان معاملات کا تعلق صوبوں کے حوالے سے نہیں۔
چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے، میں نے سچائی سے جواب دیا، پنجاب میں بالکل کرپشن ہو رہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





