مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
- بم کی دھمکیوں سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا، بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ، اٹلی کے شہر روم اور اسپین کے شہر مرسیا جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔
- وارسا جانے والی دو، صوفیہ جانے والی دو، روم جانے والی دو اور مرسیا پہنچنے والی ایک پرواز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس سے ایک روز قبل لندن سے صوفیہ جانے والی ایک اور پرواز کو بھی بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
- مجموعی طور پر کم از کم 7 مسافر طیاروں اور ایک کروز شپ کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد متعدد ہوائی اڈوں پر ہنگامی اقدامات کیے گئے اور پروازوں کی تلاشی لی گئی، تاہم کسی بھی مقام سے دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): وارسا : یورپ میں متعدد مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے سبب فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
بم کی دھمکیوں سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا، بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ، اٹلی کے شہر روم اور اسپین کے شہر مرسیا جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔
وارسا جانے والی دو، صوفیہ جانے والی دو، روم جانے والی دو اور مرسیا پہنچنے والی ایک پرواز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس سے ایک روز قبل لندن سے صوفیہ جانے والی ایک اور پرواز کو بھی بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
مجموعی طور پر کم از کم 7 مسافر طیاروں اور ایک کروز شپ کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد متعدد ہوائی اڈوں پر ہنگامی اقدامات کیے گئے اور پروازوں کی تلاشی لی گئی، تاہم کسی بھی مقام سے دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
بعد ازاں کوئی مشتبہ مواد نہ ملنے پر ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا، اسی دوران کوپن ہیگن سے آنے والی اسکینڈینیوین ایئرلائن کی پرواز معمول کے مطابق وارسا کے چوپن ایئرپورٹ پر اتری۔
حکام کے مطابق وہاں بھی کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا اور ایئرپورٹ معمول کے مطابق کام کرتا رہا۔
بم کی دھمکیوں کا سلسلہ صرف فضائی سفر تک محدود نہیں رہا بلکہ یونان کے جزیرے سیروس کے قریب اسرائیل جانے والے پاناما کے پرچم بردار کروز شپ ’کراؤن آئرس‘ کو بھی ایک نامعلوم شخص نے اطلاع دی تھی کہ جہاز کے نچلے حصے میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈ حکام نے تربیت یافتہ کتوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے جہاز کی تلاشی لی، تاہم ابتدائی معائنے میں کوئی بم نہیں ملا۔ جہاز کو دوبارہ سفر کی اجازت دے دی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





