مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو عسکری مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو عسکری مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مصری میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا تیسرا اجلاس اسپیکر ہشام بدوی کی صدارت میں ہوا، جس میں پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کو ہر قسم کی عسکری مدد دینے کا اختیار سونپ دیا۔
- اس سے قبل گزشتہ ہفتے صدر السیسی کی درخواست پر دو بند کمرہ اجلاس بھی منعقد کیے گئے تھے۔
- غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو عسکری مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
مصری میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا تیسرا اجلاس اسپیکر ہشام بدوی کی صدارت میں ہوا، جس میں پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کو ہر قسم کی عسکری مدد دینے کا اختیار سونپ دیا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے صدر السیسی کی درخواست پر دو بند کمرہ اجلاس بھی منعقد کیے گئے تھے۔
غزہ امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے، وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہیں۔
یہ پیش رفت مصر کی قومی دفاعی کونسل کے اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے، جس کی صدارت صدر السیسی نے کی۔ اجلاس میں خطے کی صورت حال اور سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں پر غور کیا گیا۔
مصری میڈیا کے مطابق تقریباً 500 ارکان پارلیمنٹ نے بحث میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی، جس کے باعث حتمی ووٹنگ سے قبل مزید اجلاس منعقد ہوئے تھے۔
ڈپٹی اسپیکر عاصم الجزار کے مطابق گزشتہ دو اجلاسوں میں 100 سے زائد ارکان اظہار خیال کر چکے ہیں، جن میں سے بیشتر نے سعودی سرزمین کے دفاع کے لیے صدر کو فوج بھیجنے کی اجازت دینے کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ مصر خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے سفارت کاری کو بنیادی ترجیح دیتا ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خط کے ذریعے سعودی ولی عہد کو آگاہ کر دیا۔
مصر کے آئین کے آرٹیکل 152 کے تحت صدر قومی دفاعی کونسل سے مشاورت اور پارلیمنٹ کے دو تہائی ارکان کی منظوری کے بغیر جنگ کا اعلان یا ملک کی سرحدوں سے باہر جنگی کارروائیوں کے لیے مسلح افواج تعینات نہیں کر سکتے۔
19 اکتوبر کو مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بعد مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور اس کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
صدر عبدالفتاح السیسی بھی کہہ چکے ہیں کہ مصر سعودی عرب کی سرزمین کے دفاع کے لیے اس کی درخواست پر ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





