معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے گزشتہ روز امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سفارتی کوششیں کسی معاہدے پر نہ پہچنے کی صورت میں امریکا۔
- رپورٹ کے مطابق ممکنہ فوجی کارروائیوں میں ایران کی قیادت، توانائی کے شعبے، جوہری تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی توقع۔
- امریکی صدر نے کہا ہے کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا اور اسرائیل معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے گزشتہ روز امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سفارتی کوششیں کسی معاہدے پر نہ پہچنے کی صورت میں امریکا اور اسرائیل امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، یہ حملے ممکنہ طور پر 1 ہفتے تک جاری رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ فوجی کارروائیوں میں ایران کی قیادت، توانائی کے شعبے، جوہری تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی توقع۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ جے ڈی وینس کا ایران سے رابطہ طبی سامان کی فراہمی سے متعلق تھا۔
رپورٹ کے مطابق ثالث ایران کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ان جوہری تنصیبات تک اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو رسائی دے جنہیں ماضی میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نقصان پہنچا تھا اور اس کے بدلے ایران کو امریکی پابندیوں میں کچھ نرمی دینے کی تجویز زیرِ غور۔
ایک علاقائی ذریعے اور ایک امریکی عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ ثالثوں نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ ان تجاویز کو قبول کرنا امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد بڑے حملوں سے بچنے کا شاید واحد راستہ ہو سکتا ہے، ان تجاویز کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنا۔
ایکسیوس کے حوالے سے ایک علاقائی ذریعے نے بتایا کہ ایران نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ان تجاویز پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ جب بھی میں چاہوں ختم ہو سکتا۔
واضح رہے کہ امریکا کا مطالبہ ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دست بردار ہو، جبکہ تہران کا اصرار ہے کہ واشنگٹن پہلے اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایکسیوس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، تاہم معلوم نہیں کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں گی یا نہیں، ہمیں یہ معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، خواہ کسی معاہدے کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





