مغربی کنارے میں بھی اسرائیل نسل کشی اور انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہے؛ اقوام متحدہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مغربی کنارے میں بھی اسرائیل نسل کشی اور انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہے؛ اقوام متحدہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں۔
- کمیشن کی نئی رپورٹ میں اسرائیلی حکام اور فورسز پر قتلِ عام، تشدد، ریپ، دیگر اقسام کے جنسی تشدد اور قومیت، نسل اور نسلی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے ذریعے ظلم و ستم جیسے انسانیت سوز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
- قبل ازیں یہی کمیشن ستمبر 2025 کی اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کرچکا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل نے نسل کشی۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): اقوام متحدہ کے تحت قائم تحقیقاتی کمیشن نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرم اور قتلِ عام کا مرتکب ہوا ہے جبکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بھی جاری۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور آبادکاروں کے مسلسل تشدد کے ذریعے شہریوں پر وسیع پیمانے پر منظم حملے کیے گئے۔
کمیشن کی نئی رپورٹ میں اسرائیلی حکام اور فورسز پر قتلِ عام، تشدد، ریپ، دیگر اقسام کے جنسی تشدد اور قومیت، نسل اور نسلی شناخت کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے ذریعے ظلم و ستم جیسے انسانیت سوز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں جنگی جرائم کا بھی ذکر کیا گیا۔
قبل ازیں یہی کمیشن ستمبر 2025 کی اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کرچکا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل نے نسل کشی کی۔ تاہم اسرائیل نے اُس وقت بھی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کیا تھا اور اب آنے والی رپورٹ کو بھی اپنے خلاف سوچا سمجھا منفی پروپیگنڈا قرار دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





