ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس! حکومت کا بڑا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس! حکومت کا بڑا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور بدامنی سے متاثرہ اضلاع میں تعینات سول اور پولیس افسران کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے "ایکٹرا آرڈنری سیکیورٹی رسک الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
- نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔
- الاؤنس کے لیے اہل اضلاع کی نشاندہی محکمہ داخلہ کرے گا، اور اس کی فہرست ہر مالی سال کے آغاز پر تیار کی جائے گی۔
- کسی افسر کی تبدیلی، معطلی، چھٹی یا او ایس ڈی (OSD) تعیناتی کی صورت میں یہ الاؤنس فراہم نہیں کیا جائے گا۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے "ایکٹرا آرڈنری سیکیورٹی رسک الاؤنس کی منظوری دے دی ، جس کے تحت بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور بدامنی سے متاثرہ اضلاع میں تعینات سول اور پولیس افسران کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے "ایکٹرا آرڈنری سیکیورٹی رسک الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔
الاؤنس کے لیے اہل اضلاع کی نشاندہی محکمہ داخلہ کرے گا، اور اس کی فہرست ہر مالی سال کے آغاز پر تیار کی جائے گی۔
کسی افسر کی تبدیلی، معطلی، چھٹی یا او ایس ڈی (OSD) تعیناتی کی صورت میں یہ الاؤنس فراہم نہیں کیا جائے گا۔
حکومتی نوٹیفکیشن میں الاؤنس کے مالی امور پر وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس الاؤنس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی اور یہ رقم انکم ٹیکس کے تابع ہوگی۔
وفاق کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر تک خیبر پختونخوا حکومت یہ اخراجات عارضی طور پر خود برداشت کرے گی، تاہم اس عارضی فنانسنگ سے صوبے پر کوئی مستقل مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی۔
صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ کو اخراجات اور وفاقی وصولیوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک خصوصی نظام قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





