ملکہ کمیلا چھتری لیکر آگے نکل گئیں، شاہ چارلس بارش میں بھیگتے رہ گئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ملکہ کمیلا چھتری لیکر آگے نکل گئیں، شاہ چارلس بارش میں بھیگتے رہ گئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اینٹیگوا میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک موسلا دھار بارش کے دوران برطانیہ کے شاہ چارلس مکمل طور پر بھیگ گئے، جبکہ ملکہ کمیلا واحد چھتری لے کر آگے بڑھ گئیں۔
- وائرل ویڈیو میں اس موقع پر شاہ چارلس کو مدد کے لیے بے چینی سے اشارے کر کے بلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
- 77 سالہ شاہ چارلس اینٹیگوا اور باربوڈا کے 45 ویں یومِ آزادی کی پریڈ میں شریک تھے کہ قومی ترانے کے دوران تیز بارش شروع ہو گئی۔
- ویڈیو میں اس موقع پر انہیں پیچھے مڑ کر کسی کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، جبکہ مقامی افراد معمول کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): دورۂ کیریبین کے دوران برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے موسلادھار بارش میں کنگ چارلس سوم کو تنہا چھوڑ دیا، اس واقعے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
اینٹیگوا میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک موسلا دھار بارش کے دوران برطانیہ کے شاہ چارلس مکمل طور پر بھیگ گئے، جبکہ ملکہ کمیلا واحد چھتری لے کر آگے بڑھ گئیں۔
وائرل ویڈیو میں اس موقع پر شاہ چارلس کو مدد کے لیے بے چینی سے اشارے کر کے بلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
77 سالہ شاہ چارلس اینٹیگوا اور باربوڈا کے 45 ویں یومِ آزادی کی پریڈ میں شریک تھے کہ قومی ترانے کے دوران تیز بارش شروع ہو گئی۔
ویڈیو میں اس موقع پر انہیں پیچھے مڑ کر کسی کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، جبکہ مقامی افراد معمول کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
شاہی محل کے ایک معاون نے کہا ہے کہ بادشاہ اپنی ذمہ داریاں اور خاندانی بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر پُراعتماد ہیں۔
بعد ازاں شاہ چارلس کو بھی ایک چھتری فراہم کی گئی، جس کے بعد انہوں نے وزیرِ اعظم گیسٹن براؤن کے ساتھ خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے مذاق بھی کیا۔
شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب میرے سوٹ پر واٹر کریس (آبی پودا) اگنے والا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





