ملکی معاشی کارکردگی، اصلاحات اور سرمایہ کاری پر وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ملکی معاشی کارکردگی، اصلاحات اور سرمایہ کاری پر وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان کی پہلی سہ ماہی مالی سال 2026-27 کی معاشی کارکردگی۔
- وزارت خزانہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خالص بہاؤ 3.65 ارب ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج تھا۔
- وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی مجموعی برآمدات 11 فیصد اضافے سے 11.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اشیا کی برآمدات 8 فیصد بڑھ کر 8.5 ارب ڈالر رہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وزارت خزانہ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے بارے میں پہلی سہ ماہی مالی سال 2026-27 (جولائی تا ستمبر 2026) کی کارکردگی پر اعداد و شماری جاری کردیے۔
پاکستان کی پہلی سہ ماہی مالی سال 2026-27 کی معاشی کارکردگی، اصلاحات اور سرمایہ کاری سے متعلق اسکورکارڈ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2026ء کے دوران معاشی استحکام میں بہتری، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور اصلاحاتی عمل میں پیش رفت ہوئی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی، مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ، پاکستان کی مجموعی برآمدات 11.2 ارب ڈالر، ترسیلاتِ زر 10.9 ارب ڈالر اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 72 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا خالص بہاؤ 3.65 ارب ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج تھا، پاکستان کی تینوں بڑی عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی اب بی کیٹیگری میں، تمام آؤٹ لک مستحکم رہے، نجی شعبے کو قرضوں کا حجم 11.28 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، سالانہ بنیاد پر 16.6 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 3.1 ٹریلین روپے رہیں، پہلی سہ ماہی کا ہدف عبور ہوگیا، معاشی استحکام کو پائیدار ترقی میں بدلنے کے لیے سرمایہ کاری، نجکاری، مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل اصلاحات پر پیش رفت جاری رہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی مجموعی برآمدات 11 فیصد اضافے سے 11.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اشیا کی برآمدات 8 فیصد بڑھ کر 8.5 ارب ڈالر رہیں، ستمبر میں 20 ماہ کی بلند ترین سطح ریکارڈ رہیں، خدمات کی برآمدات 23 فیصد اضافے سے 2.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 1.25 ارب ڈالر ہوگئیں، ستمبر 2026 میں آئی ٹی برآمدات تاریخ کی دوسری بلند ترین ماہانہ سطح پر رہیں، فری لانسرز کی برآمدی آمدن 46 فیصد اضافے سے 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، ستمبر 2026 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 14 فیصد بڑھ کر 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور یورپی یونین ترسیلاتِ زر کے نمایاں ذرائع رہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی رقوم کی آمد 14.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 600 سے تجاوز کرگئیں، سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ہوا، پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں 75 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔
جاری کھاتے کا خسارہ متوقع اندازوں کے مطابق رہا، مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر جبکہ ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 26.8 ارب ڈالر رہے، زرمبادلہ ذخائر سے تین ماہ سے زائد کی درآمدات کی ادائیگی ممکن، گزشتہ سال درآمدی کوریج 2.2 ماہ تھی، درآمدی کوریج میں سالانہ بنیاد پر 37 فیصد بہتری ریکارڈ، پاکستانی روپے کی قدر میں سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرمایہ کاری، عالمی اعتماد اور کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے سے 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 44 فیصد بڑھ کر 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری میں 2.96 ارب ڈالر کا خالص بہاؤ ریکارڈ، گزشتہ سال اسی مدت میں غیر ملکی سرکاری سرمایہ کاری سے 51 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خالص اخراج ہوا تھا، مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 3.65 ارب ڈالر کا خالص بہاؤ ریکارڈ، گزشتہ سال اسی مدت میں خالص اخراج ہوا تھا، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ دو درجے بہتر کرکے Caa1 سے بی تھری کردی، آؤٹ لک مستحکم ریا، ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی بی سے بڑھا کر بی کردی، آؤٹ لک مستحکم رہا، فچ نے پاکستان کی B- کریڈٹ ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ برقرار رکھی، پاکستان کی تینوں بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی بی کیٹیگری میں، تمام آؤٹ لک مستحکم رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ ای ایف ایف کے چوتھے اور آر ایس ایف کے تیسرے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





