منفرد فلکیاتی نظارہ: سعودی عرب کے آسمان پر چاند اور مشتری ایک ساتھ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "منفرد فلکیاتی نظارہ: سعودی عرب کے آسمان پر چاند اور مشتری ایک ساتھ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چاند اور مشتری ایکدوسرے کے قریب نظر آئے۔
- ایس پی اے کے مطابق فلکیات و خلائی کلب کے رکن عدنان خلیفہ بتایا چاند اور مشتری کا ملاپ ان نمایاں فلکیاتی مظاہر میں شمار ہوتا ہے جو اجرامِ فلکی کا مشاہدہ اور انکی تصویرکشی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
- مشتری نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے اور آسمان پر اپنی غیرمعمولی چمک کے باعث نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔
- انہوں نے وضاحت کی فلکیاتی اقتران اس وقت ہوتا ہے جب زمین سے دیکھنے والے کو آسمان پر دو اجرامِ فلکی ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خلا میں حقیقتا بھی ایک دوسرے کے قریب آگئے ہوں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): حدود الشمالیہ ریجن کے شہرعرعر میں منگل کی صبح طلوع آفتاب کے وقت ایک حسین فلکیاتی مظہر نے فوٹوگرافی کے شوقین اور فلکیاتی امور سے تعلق رکھنے والوں کو متوجہ کیا۔
چاند اور مشتری ایکدوسرے کے قریب نظر آئے۔ یہ منفرد فلکیاتی نظارہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی دیکھا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق فلکیات و خلائی کلب کے رکن عدنان خلیفہ بتایا چاند اور مشتری کا ملاپ ان نمایاں فلکیاتی مظاہر میں شمار ہوتا ہے جو اجرامِ فلکی کا مشاہدہ اور انکی تصویرکشی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
مشتری نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے اور آسمان پر اپنی غیرمعمولی چمک کے باعث نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ اسے بغیر کسی دوربین کے بھی باسانی دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی فلکیاتی اقتران اس وقت ہوتا ہے جب زمین سے دیکھنے والے کو آسمان پر دو اجرامِ فلکی ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خلا میں حقیقتا بھی ایک دوسرے کے قریب آگئے ہوں۔
ان کا کہنا تھا ایسے مظاہر چاند اور سیاروں کی حرکت کا مشاہدہ کرنے اور ان کی فلکیاتی خصوصیات سے آگاہی حاصل کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔
عدنان خلیفہ نے مزید بتایا حدود الشمالیہ ریجن کا وسیع صحرائی علاقہ فلکیاتی مشاہدے کے لیے مثالی مقامات میں شمار ہوتا ہے اس علاقے کا صاف آسمان اور روشنی کی کم سے کم آلودگی ننگی آنکھ اور فلکیاتی دوربین کے ذریعے آسمانی مظاہر کا بہتر مشاہدہ کرنے اور انہیں کیمرے میں محفوظ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





