منوج باجپائی نے بالی ووڈ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "منوج باجپائی نے بالی ووڈ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی منفرد اداکاری اور جاندار کرداروں کے لیے پہچانے جانے والے بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
- ایک انٹرویو میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح فلم ساز اچھے اداکاروں کو مخصوص قسم کے کرداروں تک محدود کر کے ان کی صلاحیتوں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔
- سینئر اداکار نے کہا کہ بالی ووڈ میں کئی ایسے باصلاحیت فنکار آئے جنہیں مناسب مواقع اور عزت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی منفرد اداکاری اور جاندار کرداروں کے لیے پہچانے جانے والے بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
ایک انٹرویو میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح فلم ساز اچھے اداکاروں کو مخصوص قسم کے کرداروں تک محدود کر کے ان کی صلاحیتوں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔
سینئر اداکار نے کہا کہ بالی ووڈ میں کئی ایسے باصلاحیت فنکار آئے جنہیں مناسب مواقع اور عزت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو گئے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اپنی طویل اداکاری کے سفر میں بھی اب تک صرف 25 فیصد صلاحیت ہی استعمال ہوسکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کا یہ پرانا وتیرہ رہا ہے کہ وہ فنکاروں کو ایک ہی قسم کے کرداروں میں ڈھال دیتی ہے، جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کے مطابق اسٹریمنگ سسٹمز نے انڈسٹری میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں، جہاں ناظرین اب بہتر اور معیاری مواد کو سراہتے ہیں اور کھل کر اپنی رائے دے رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی برائے ثقافت و شوبزدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





