منکی پاکس کا ایک اور کیس، مریضوں کی تعداد 100 سے زائد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "منکی پاکس کا ایک اور کیس، مریضوں کی تعداد 100 سے زائد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سمیت کراچی میں منکی پاکس تیزی سے سرائیت کررہا ہے، آج اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد سو سے زائد ہوگئی۔
- کراچی کی رہائشی ایک خاتون کو دو روز قبل تشویشناک حالت میں نیپا اسپتال لایا گیا تھا منکی پاکس کی تشخیص کیلئے مریضہ کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لیے گئے۔
- ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی (28 اکتوبر 2026): سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کراچی کی رہائشی خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ سمیت کراچی میں منکی پاکس تیزی سے سرائیت کررہا ہے، آج اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد سو سے زائد ہوگئی۔
کراچی کی رہائشی ایک خاتون کو دو روز قبل تشویشناک حالت میں نیپا اسپتال لایا گیا تھا منکی پاکس کی تشخیص کیلئے مریضہ کے پی سی آر ٹیسٹ کے نمونے لیے گئے۔
ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔
نیپا اسپتال ترجمان سندھ انفکشیس ڈیزز اسپتال نیپا میں 7 منکی پاکس کے مریض زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک منکی پاکس سے 98 کیسز اور 12اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب منکی پاکس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لیے ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں کیسز کی نگرانی، مشتبہ مریضوں کی بروقت نشاندہی اور رپورٹنگ کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈویژن، ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر آف پیتھالوجی اور ڈائریکٹر صوبائی پبلک ہیلتھ لیبارٹری سندھ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان شریک ہوئے، جبکہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا۔ پی ڈی ایس آر یو سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف سید بھی اجلاس میں شریک تھے۔
منکی پاکس وائرس پھیلانے والا اسپتال سیل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





