موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے؟ پی ٹی اے نے حل بتادیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے؟ پی ٹی اے نے حل بتادیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین پہلے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کریں اور مسئلہ حل نہ ہونے پر اتھارٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔
- پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایت کی صورت میں پہلا قدم متعلقہ کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کرنا ہے۔
- شکایت جمع کراتے وقت مسئلے کی نوعیت اور اس سے متعلق تمام ضروری تفصیلات واضح طور پر بتانا ضروری ہے۔
- اتھارٹی کے مطابق صارفین کو متعلقہ ٹیلی کام کمپنی کو مسئلہ حل کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ یا ٹیلی کمیونیکیشن کی دیگر سہولتوں میں خرابی کی صورت میں صارفین کے لیے شکایت درج کرانے کا طریقہ واضح کردیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین پہلے متعلقہ کمپنی سے رابطہ کریں اور مسئلہ حل نہ ہونے پر اتھارٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایت کی صورت میں پہلا قدم متعلقہ کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کرنا ہے۔ صارفین کمپنی کے کال سینٹر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا کسٹمر سروس سینٹر کے ذریعے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔
شکایت جمع کراتے وقت مسئلے کی نوعیت اور اس سے متعلق تمام ضروری تفصیلات واضح طور پر بتانا ضروری ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایت درج ہونے کے بعد اس کا ریفرنس یا کمپلینٹ نمبر ضرور حاصل کریں اور شکایت جمع کرانے کی تاریخ اور وقت بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
اتھارٹی کے مطابق صارفین کو متعلقہ ٹیلی کام کمپنی کو مسئلہ حل کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔ اگر مقررہ مدت میں شکایت کا ازالہ نہ ہو یا کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا حل صارف کے لیے قابلِ اطمینان نہ ہو تو وہ پی ٹی اے سے رابطہ کرسکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





