مہوڈنڈ جھیل سے ڈھانچہ برآمد، جھیل سیف الملوک حادثے میں لاپتہ امریکی طالبہ بشریٰ سموئی کا ہونے کا امکان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مہوڈنڈ جھیل سے ڈھانچہ برآمد، جھیل سیف الملوک حادثے میں لاپتہ امریکی طالبہ بشریٰ سموئی کا ہونے کا امکان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق سوات کی مشہور سیاحتی جھیل مہوڈنڈ سے ایک (ڈھانچہ) برآمد ہوا، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مانسہرہ کی جھیل سیف الملوک حادثے میں لاپتہ ہونے والی امریکی طالبہ بشریٰ سموئی کا ہو سکتا ہے تاہم حکام کے مطابق حتمی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
- مقامی انتظامیہ اور پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طور پر کالام اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
- لاش کافی پرانی ہونے کی وجہ سے چہرے سے شناخت ممکن نہیں رہی، اس لیے حتمی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر قانونی و میڈیکل کارروائی جاری ہے۔
- یاد رہے رواں سال جولائی میں جھیل سیف الملوک میں ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں مل گئی تھیں، جبکہ بشریٰ سموئی نامی امریکی طالبہ مسلسل لاپتہ تھی جس کی تلاش جاری تھی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سوات: مہوڈنڈ جھیل سے برآمد ڈھانچہ جھیل سیف الملوک حادثے میں لاپتہ امریکی طالبہ بشریٰ سموئی کا ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی مشہور سیاحتی جھیل مہوڈنڈ سے ایک (ڈھانچہ) برآمد ہوا، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مانسہرہ کی جھیل سیف الملوک حادثے میں لاپتہ ہونے والی امریکی طالبہ بشریٰ سموئی کا ہو سکتا ہے تاہم حکام کے مطابق حتمی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور پولیس نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طور پر کالام اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
لاش کافی پرانی ہونے کی وجہ سے چہرے سے شناخت ممکن نہیں رہی، اس لیے حتمی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر قانونی و میڈیکل کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے رواں سال جولائی میں جھیل سیف الملوک میں ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں مل گئی تھیں، جبکہ بشریٰ سموئی نامی امریکی طالبہ مسلسل لاپتہ تھی جس کی تلاش جاری تھی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کرنل (ر) عامر اوندل ، 20 سالہ بیٹا عبداللہ اوندل ، 23 سالہ بیٹی رویل اوندل ، 27 سالہ بیٹی پروا اوندل ، 1 سالہ بیٹا پروا اوندل شامل ہیں۔
فیملی ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ سموئی محض 5 روز قبل ہی امریکہ سے اپنی اعلیٰ تعلیم کی ڈگری مکمل کر کے پاکستان واپس آئی تھیں اور خاندان کے ساتھ تفریح کے لیے سوات گئی تھیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





