نائب وزیراعظم کی قتل کی سازش کا الزام، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نائب وزیراعظم کی قتل کی سازش کا الزام، کویت نے ایرانی سفیر کو طلب کرلیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویتی حکام نے بدھ کو ایرانی سفیر محمد توتونجی کو طلب کیا اور ایرانی سفارت خانے کے بیان کو اپنے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت۔
- اس سے قبل کویت کے دو عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ فہد الیوسف کے قتل کی سازش، ایران کے ساتھ تعاون اور حزب اللہ کی رکنیت کے الزامات پر تین افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی۔
- یاد رہے کہ ایرانی سفارت خانے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کویتی حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایرانی مداخلت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد اور فرسودہ قرار دیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): کویت نے حکومتی عہدیدار کے قتل کی مبینہ سازش میں ایرانی شہری کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات مسترد کرنے پر ایرانی سفیر کو طلب کرکے تہران کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویتی حکام نے بدھ کو ایرانی سفیر محمد توتونجی کو طلب کیا اور ایرانی سفارت خانے کے بیان کو اپنے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت، ملکی خودمختاری اور عدلیہ کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس سے قبل کویت کے دو عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ فہد الیوسف کے قتل کی سازش، ایران کے ساتھ تعاون اور حزب اللہ کی رکنیت کے الزامات پر تین افراد کو سزائے موت بھی سنائی گئی۔
یاد رہے کہ ایرانی سفارت خانے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کویتی حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایرانی مداخلت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد اور فرسودہ قرار دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ کویت میں سزائے موت پانے والا ایرانی شہری کسی عہدیدار کے قتل کی سازش یا کویت کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی کارروائی میں ملوث نہیں تھا بلکہ وہ گزشتہ 10 برس سے کویت سے باہر مقیم تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





