نکی مناج کے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بننے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دلچسپ بیان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نکی مناج کے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بننے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دلچسپ بیان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق نکی مناج کے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بننے کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب وہ 25 اکتوبر کو مشی گن میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک انتخابی جلسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آئیں۔
- اسی روز وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات اسٹیون چیونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہمیں وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان مل گئی ہیں اور وہ نکی مناج ہیں۔
- اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
- نکی مناج نے بھی اس ٹوئٹ پر امریکی پرچم اور مسکراتے چہرے کے ایموجیز کے ساتھ ردِعمل کا اظہار کیا اور امریکی صدارتی طیارے کے اندرونی حصے کی ایک ویڈیو شیئر۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف ریپر نکی مناج کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان مقرر کرنے کے امکان پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس تجویز پر غور کروں گا۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق نکی مناج کے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بننے کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب وہ 25 اکتوبر کو مشی گن میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ایک انتخابی جلسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آئیں۔
اسی روز وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات اسٹیون چیونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہمیں وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان مل گئی ہیں اور وہ نکی مناج ہیں۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
نکی مناج نے بھی اس ٹوئٹ پر امریکی پرچم اور مسکراتے چہرے کے ایموجیز کے ساتھ ردِعمل کا اظہار کیا اور امریکی صدارتی طیارے کے اندرونی حصے کی ایک ویڈیو شیئر۔
اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک اچھا خیال ہے، مجھے اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تجویز پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مشی گن میں انتخابی ریلی میں امریکی گلوکارہ نے خود کو امریکی صدر کی سب سے بڑی مداح قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین نے نکی مناج کو اس عہدے کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکی اچھی فنکارہ تو ہو سکتی ہیں لیکن ترجمان کے منصب کے لیے موزوں نہیں۔
رپورٹ کے مطابق نکی مناج کے بطور وائٹ ہاؤس کی ترجمان تقرری کا تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات کی سوشل میڈیا پوسٹ اور صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آئی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





