نیتن یاہو الیکشن میں ’ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ‘ سے پریشان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نیتن یاہو الیکشن میں ’ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ‘ سے پریشان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو عرب اکثریتی علاقوں میں ’ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ‘ سے پریشان ہوگئے۔
- نیتن یاہو نے الیکشن کے دن یہودی ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ عرب علاقوں میں لمبی لائنیں لگی ہیں، وہ بہت ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
- انہوں نے مزید کہا کہ یہودی ریاست کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، یہودی گھر میں نہ بیٹھیں، باہر نکلیں، دوسروں سے بھی ووٹ ڈلوائیں، ورنہ اسرائیل میں عرب جماعتوں کی حکومت بن جائے۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو عرب اکثریتی علاقوں میں ’ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ‘ سے پریشان ہوگئے۔
نیتن یاہو نے الیکشن کے دن یہودی ووٹرز سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا کہ عرب علاقوں میں لمبی لائنیں لگی ہیں، وہ بہت ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہودی ریاست کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، یہودی گھر میں نہ بیٹھیں، باہر نکلیں، دوسروں سے بھی ووٹ ڈلوائیں، ورنہ اسرائیل میں عرب جماعتوں کی حکومت بن جائے۔
گادی آئزنکوٹ 66 سال کے ہیں اور مراکش سے اسرائیل ہجرت کرنے والے والدین کے گھر پیدا ہوئے۔
اسرائیلی عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کا نیا ریکارڈ بنتا نظر آرہا ہے، دوپہر بارہ بجے 31 اعشاریہ 5 فیصد افراد نے ووٹ کاسٹ کرلیا، یہ 1973 کے بعد سے اس وقت تک کی سب سے بڑی تعداد۔
مبصرین کے مطابق زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ نیتن یاہو کے لیے بری خبر لا سکتا ہے کیونکہ بہت بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی ہے جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں اور موجودہ وزیراعظم کی پالیسیوں کو غلط سمجھتے ہیں۔
دوسری طرف یہ خبر بھی آئی ہے کہ اسرائیل کے عرب اکثریتی علاقوں میں یہودی قابضین نے ووٹنگ کو سست کروانا شروع کردیا۔
مقامی سیاست دان احمد طیبی کے مطابق یہودی قابضین جان بوجھ کر ووٹنگ عمل کو سست روی کا شکار کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت مقابلے میں بیرون ملک بسے اسرائیلی ووٹرز کی آمد سے انتخابی نتائج پر اثر پڑنے کا امکان۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ عرب اکثریتی علاقوں میں بہت بڑی تعداد میں ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے نکلے ہیں اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگی ہیں۔
احمد طیبی نے کہا کہ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ادھر اسرائیلی الیکشن کمیٹی نے ’دھاندلی‘ کی خبریں مسترد کردی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





