نیویارک کے آٹھویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کامیاب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نیویارک کے آٹھویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کامیاب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی خبر ایجنسی کے مرتب کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حکیم جیفریز نے 79.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے ریپبلکن حریف لیوس مزراہی کو شکست دی۔
- امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں حکیم جیفریز اسپیکر منتخب ہو سکتے ہیں، اگر ڈیموکریٹ ارکان نے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر ہوں گے۔
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی حکومت پھر سے آ گئی۔
- اپنی کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب میں حکیم جیفریز نے کہا کہ America is Back، امریکی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور واضح کر دیا ہے کہ وہ انتہا پسندی اور بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکی ریاست نیویارک کے آٹھویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے کامیابی حاصل کر لی۔
امریکی خبر ایجنسی کے مرتب کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق حکیم جیفریز نے 79.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے ریپبلکن حریف لیوس مزراہی کو شکست دی۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں حکیم جیفریز اسپیکر منتخب ہو سکتے ہیں، اگر ڈیموکریٹ ارکان نے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کیا تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں 30 سال بعد ڈیموکریٹس کی حکومت پھر سے آ گئی۔
اپنی کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب میں حکیم جیفریز نے کہا کہ America is Back، امریکی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور واضح کر دیا ہے کہ وہ انتہا پسندی اور بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔
حکیم جیفریز نے انتخابی نتائج کو تبدیلی کا مینڈیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کو عوام کے لیے نمایاں تبدیلی لانا ہو گی کیونکہ بہت سے معاملات درست انداز میں کام نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد رہائش، اشیائے خور و نوش اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں کم کرنے کے لیے کام کریں گے۔
حکیم جیفریز نے کہا کہ تمام امریکیوں کو ضرورت کے وقت علاج کی سہولت میسر کرنے کی کوشش بھی کریں گے، یہ صرف ڈیموکریٹس کی نہیں بلکہ تمام امریکیوں کی کامیابی ہے، یہ کسی جماعت یا سیاسی رنگ کا نہیں بلکہ حب الوطنی کا لمحہ ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





