وزیراعظم نے چھوٹے کاروباری طبقے پر عائد شرط ختم کردی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیراعظم نے چھوٹے کاروباری طبقے پر عائد شرط ختم کردی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدات کرنے والے ایس ایم ایز کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احسن اقبال، جام کمال خان۔
- اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ذوالفقار علی بھٹی، چئیرمن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت جاوید حنیف خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت۔
- اجلاس کو ایس ایم ایز کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ مشاورتی نشستوں اور ان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ مشاورتی نشستوں میں ٹیکسوں، ریفنڈز، صوبائی محصولات، ایکریڈیٹیشن، لاجسٹکس، ادائیگیوں اور فنانسنگ سے متعلق مسائل زیرِ بحث آئے۔
- بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں برآمدات سے وابستہ ایس ایم ایز کی تعداد تقریباً 17 ہزار ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے یکم نومبر سے ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں تک آسان رسائی کے پورٹل کے اجرا کے بعد 10,000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروباری افراد کیترقی کیلیے حکومتی سرپرستی اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتی ہوئے طویل المدتی فنانسنگ کی سہولت کیلیے 80 فیصد برآمدات کی شرط ختم کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت برآمدات کرنے والے ایس ایم ایز کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احسن اقبال، جام کمال خان، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، اویس احمد خان لغاری شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ذوالفقار علی بھٹی، چئیرمن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت جاوید حنیف خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت۔
اجلاس کو ایس ایم ایز کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ مشاورتی نشستوں اور ان کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ مشاورتی نشستوں میں ٹیکسوں، ریفنڈز، صوبائی محصولات، ایکریڈیٹیشن، لاجسٹکس، ادائیگیوں اور فنانسنگ سے متعلق مسائل زیرِ بحث آئے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں برآمدات سے وابستہ ایس ایم ایز کی تعداد تقریباً 17 ہزار ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے یکم نومبر سے ایس ایم ای سیکٹر کیلئے قرضوں تک آسان رسائی کے پورٹل کے اجرا کے بعد 10,000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایکسپورٹ فائنانس اسکیم میں ایس ایم ای سیکٹر اور نئے ایکسپورٹرز کیلئے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہی جبکہ طویل مدتی ترقیاتی فائنانسنگ فیسلٹی (LTGFF) کیلئے اس سال 350 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





