وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کے پی میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کے پی میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبر پختون خوا پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام غیور، دلیر اور باوقار ہیں، میں وزیرِ اعظم پاکستان اور قائد نواز شریف کے کارکن کی حیثیت سے مخاطب ہوں۔
- انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا، 2013ء کے انتخابات کے بعد نواز شریف نے صوبے میں اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا، نواز شریف کی جمہوری سوچ اور فراخ دلی نے صوبے میں جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
- وزیراعظم نے کہا کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل فراہم کرے گا، ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں گے۔
- وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ 13 سال سے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت رہی، اس دوران بلند و بانگ دعوے کیے گئے، نعرے لگائے گئے، تقاریر کی گئیں، لانگ مارچ اور دھرنے دیے گئے اور ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، 13 سال میں خیبر پختون خوا میں کتنی جامعات اور اسپتال بنائے گئے؟ ادویات اور علاج معالجے کے کتنے بہترین انتظامات کیے گئے اور کرپشن کا کتنا خاتمہ کیا گیا؟ صوبائی حکومت نے سرکاری فنڈز کس حد تک شفافیت کے ساتھ استعمال کیے؟
مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبر پختون خوا پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام غیور، دلیر اور باوقار ہیں، میں وزیرِ اعظم پاکستان اور قائد نواز شریف کے کارکن کی حیثیت سے مخاطب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خیبر پختون خوا میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا، 2013ء کے انتخابات کے بعد نواز شریف نے صوبے میں اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا، نواز شریف کی جمہوری سوچ اور فراخ دلی نے صوبے میں جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل فراہم کرے گا، ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گزشتہ 13 سال سے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت رہی، اس دوران بلند و بانگ دعوے کیے گئے، نعرے لگائے گئے، تقاریر کی گئیں، لانگ مارچ اور دھرنے دیے گئے اور ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بہت زہر اگلا اور چھوٹے ڈیمز، شمسی توانائی کے بجلی کے منصوبوں، کالجوں، جامعات اور اسکولوں کی بھرمار کے دعوے کیے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوہستان اور ہزارہ تک عوام خود بتائیں گے کہ عوامی خدمات کے حوالے سے کون سے کام کیے گئے؟ کیونکہ ترقیاتی اور عوامی فلاح کے کام نہ ہونے کے برابر تھے۔
وزیرِاعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ 18-2017ء میں خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





