بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
بین الاقوامی6 دن پہلے•4 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:22
🇬🇧 English

وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی پارٹی کو شکست، پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی پارٹی کو شکست، پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی پارٹی کو شکست، پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ایران کے ساتھ امریکی پالیسی، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور واشنگٹن کی خارجہ ترجیحات میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔
  • اس بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں پاکستان کے لیے کیا امکانات اور چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں؟ کیا ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر کانگریس کا اثر و رسوخ بڑھنے سے پاک امریکہ تعلقات میں کوئی تبدیلی آ سکتی ہے اور کیا اس کے اثرات پاکستان کی داخلی سیاست پر بھی پڑ سکتے ہیں؟
  • ایسے سوالات کے جواب جاننے کے لیے اردو نیوز نے پاک امریکہ تعلقات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کی ہے۔
  • قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ’ایریا سٹڈی سینٹر‘ کے ڈائریکٹر اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر راجہ قیصر احمد کہتے ہیں کہ ’میرے نزدیک مڈ ٹرم الیکشنز کے نتائج کا پاکستان کے لیے واشنگٹن میں سفارتی معاملات پر بہت زیادہ اثر نہیں ہو گا۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن کو دھچکا لگا ہے اور اس کے اثرات امریکہ کی داخلی سیاست کے علاوہ عالمی تعلقات تک پر مرتب ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ایران کے ساتھ امریکی پالیسی، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور واشنگٹن کی خارجہ ترجیحات میں ممکنہ تبدیلیوں پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔

اس بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں پاکستان کے لیے کیا امکانات اور چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں؟ کیا ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر کانگریس کا اثر و رسوخ بڑھنے سے پاک امریکہ تعلقات میں کوئی تبدیلی آ سکتی ہے اور کیا اس کے اثرات پاکستان کی داخلی سیاست پر بھی پڑ سکتے ہیں؟

ایسے سوالات کے جواب جاننے کے لیے اردو نیوز نے پاک امریکہ تعلقات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں سے گفتگو کی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ’ایریا سٹڈی سینٹر‘ کے ڈائریکٹر اور بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر راجہ قیصر احمد کہتے ہیں کہ ’میرے نزدیک مڈ ٹرم الیکشنز کے نتائج کا پاکستان کے لیے واشنگٹن میں سفارتی معاملات پر بہت زیادہ اثر نہیں ہو گا۔ صدر ٹرمپ خارجہ پالیسی میں اپنا مرکزی کردار برقرار رکھیں گے، تاہم مخالف جماعت کی اکثریت رکھنے والی کانگریس مالی وسائل، قانون سازی اور نگرانی کے ذریعے ان کی پالیسیوں پر اثرانداز ہو سکے گی۔‘۔

ان کے مطابق ’پاکستان کو وائٹ ہاؤس کے ساتھ روابط کے علاوہ کانگریس میں دونوں جماعتوں سے تعلقات مضبوط کرنا ہوں گے۔ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سیاست کے ابھرتے ہوئے منظرنامے میں مشرق وسطیٰ اور پاکستان کا کردار نظرانداز کرنا مشکل ہو گا۔‘۔

راجہ قیصر احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستان کی پوزیشن میں فوری اور بنیادی تبدیلی کا امکان محدود ہے۔ پاکستان کی داخلی سیاست کا رخ زیادہ تر ملکی اداروں کے باہمی تعلقات، معاشی حالات، عوامی دباؤ اور سیاسی قوتوں کی حکمت عملی سے متعین ہو گا۔‘۔

انہوں نے ان عوامل کی نشاندہی بھی کی جن پر نئی امریکی سیاسی صورت حال اثرانداز ہو سکتی ہے۔

’حزبِ اختلاف کو اپنا مؤقف امریکی قانون سازوں تک پہنچانے کے زیادہ مواقع مل سکتے ہیں لیکن اس سفارتی رسائی کو پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی یا کسی مخصوص سیاسی رہنما کے لیے عملی ریلیف کی ضمانت سمجھنا قبل از وقت ہو گا۔‘۔

وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’میرے نزدیک پاکستان کے داخلی سیاسی فیصلوں میں بنیادی اہمیت ملکی ضروریات، آئینی تقاضوں اور قومی مفاد کو حاصل رہے گی۔ امریکی کانگریس میں طاقت کا توازن بدلنے سے بعض سفارتی دباؤ پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم پاکستان اپنے سیاسی اور انتظامی فیصلے کرنے کی خودمختار صلاحیت رکھتا ہے۔‘۔

ان کے بقول ’ریاستی استحکام، انسدادِ دہشت گردی اور معاشی بحالی جیسے مشترکہ مفادات پاک امریکہ تعاون کے تسلسل کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ سیاسی مکالمے، قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو مضبوط کرنے کے اقدامات پاکستان کی اپنی ضرورت ہیں، اور ان میں پیش رفت ملک کی داخلی مضبوطی کے ساتھ اس کی بین الاقوامی حیثیت بھی بہتر بنائے گی۔‘۔

دوسری جانب تجزیہ کار اعزاز سید کے مطابق ’پاکستان کا حکمران طبقہ ٹرمپ سے تعلقات کو پاکستان میں اپنے مخالفین پر طاقت کے استعمال کی حمایت کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ نئی صورت حال میں حکمران داخلی طور پر تو کمزور نہیں ہوں گے تاہم بیرونی طور پر ان کی سپورٹ بیس کو دھچکا لگ سکتا ہے۔‘۔

اعزاز سید کے مطابق ’پاکستان میں اندرونی سطح پر حکمران طبقہ خود کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ ایسے میں داخلی کرداروں کا ردعمل ہی صورت حال کا تعین کرئے گا۔ فی الحال داخلی سطح پر کوئی فوری تبدیلی نظر نہیں آرہی تاہم اپوزیشن کو کوئی چھوٹی موٹی رعایت ضرور مل سکتی ہے۔‘۔

عالمی امور کے صحافی اور تجزیہ کار کامران یوسف خیال ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے باوجود فوری طور پر پاکستان پر اس کے براہ راست اثرات مرتب ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی آئندہ دو سال تک امریکہ کے صدر رہیں گے۔

’اس وقت سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اس سیاسی صورت میں ٹرمپ ایران کے حوالے سے اپنی پالیسی میں کیا تبدیلی لاتے ہیں جو پاکستان کا پڑوسی ہے اور ایران تنازع کی وجہ سے ہی امریکی صدر کی پاکستان کے ساتھ قربت بڑھی۔ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرکے تنازع سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس سے پاکستان پر موجود مختلف دباؤ، بشمول دفاعی معاہدے اور ایران سے متعلق جنگ کے اثرات کم ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیل کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے اخراجات اور مالیاتی غیر یقینی صورت حال کے تناظر میں بھی پاکستان کو ریلیف مل سکتا ہے۔‘۔

تاہم کامران یوسف نے ایک اور پہلو کی طرف بھی اشارہ کیا۔

’ممکن ہے کہ انتخابی شکست کے بعد صدر ٹرمپ اپنی سیاسی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے ایران کے خلاف کسی بڑی کارروائی کا فیصلہ کریں۔ ایسی صورت حال میں پاکستان بھی اس تنازع کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔‘۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے کامران یوسف کا کہنا تھا کہ ’دونوں کے تعلقات ہمیشہ سے مفادات اور ضرورتوں کی بنیاد پر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ریپبلکنز کی انتخابی شکست کے باوجود واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت برقرار رہنے کا امکان ہے، چاہے وہاں ڈیموکریٹس ہوں یا ریپبلکنز۔‘۔

ان کے مطابق ’ممکن ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے گرم جوشی اور کھل کر تعریف کا عنصر کم ہوجائے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہت نیچے آئیں گے۔ آئندہ دو سال کے دوران امریکی انتظامیہ کی زیادہ توجہ داخلی سیاست اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر مرکوز رہنے کا امکان ہے۔ اگر امریکہ ایران کے ساتھ تنازع سے نکل بھی جاتا ہے تو اس کی توجہ زیادہ تر اپنے اندرونی معاملات پر ہو گی۔‘۔

پاکستان کی اندرونی سیاست پر امریکی انتخابات کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان نتائج کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اگرچہ واشنگٹن کی حمایت کسی بھی حکومت کے لیے داخلی مسائل سے نمٹنے میں آسانی پیدا کرسکتی ہے، تاہم ریپبلکنز کی انتخابی شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ زیادہ تر اپنے داخلی مسائل پر رہنے کا امکان ہے۔‘۔

ان کے بقول ’امریکی انتخابات کے نتائج کے پاکستان کی داخلی سیاست یا حکومت کی پالیسیوں پر فوری طور پر کوئی بڑا اثر پڑنے کا امکان نہیں اور اگر کوئی اثر سامنے آتا بھی ہے تو اس میں وقت لگے گا۔ مجموعی طور پر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں آئندہ دو سال کے دوران کسی بڑی تبدیلی کے بجائے جوں کے توں رہنے کا امکان ہے۔‘۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔