وفاقی حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے: شوکت یوسفزئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وفاقی حکومت اور تحریک انصاف میں کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے: شوکت یوسفزئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو ہوا وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، پارٹی کو اپنی حکمت عملی پر از سرنو جائزہ لینا۔
- شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج کا زیادہ فائدہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہوا۔
- رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم خود اپوزیشن لیڈر سے ان کی سیٹ پر جاکر ملے ہیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریکِ انصاف میں کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہوئے تو کھل کر کریں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو ہوا وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، پارٹی کو اپنی حکمت عملی پر از سرنو جائزہ لینا ہو۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج کا زیادہ فائدہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہوا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم خود اپوزیشن لیڈر سے ان کی سیٹ پر جاکر ملے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات نہ کرنے کی بات میں کوئی منطق نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ملاقات میں بہت دیر کر دی، محمود خان اچکزئی پر عدم اعتماد کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاق کا صوبے کے ساتھ شروع سے رویہ غیر منصفانہ رہا ہے، وزیرِ اعظم صوبے کے تمام بقاجات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی، جنید اکبر اور بابر سلیم سواتی کہاں ہیں، کچھ پتہ نہیں، اگر تینوں رہنما کسی مقدمات میں مطلوب ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں عدم تعاون کا بہانہ بنا کر منتخب حکومت کو ختم کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہے کہ بانئ پی ٹی آئی کا جیل میں ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ یوٹیوبرز کو ہو رہا ہے، پارٹی 3 سال میں بانی کو کوئی ریلیف نہیں دلا سکی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





