ون ڈے ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ون ڈے ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ دوسری اننگز میں وکٹ پر نمی آ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
- دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔
- میچ کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت جبکہ رضا اللہ کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ دوسری اننگز میں وکٹ پر نمی آ جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے میچ میں ان کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم نے اپنا وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔ انہوں نے پچھلے میچ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 300 رنز تک کے اسکور کا آسانی سے دفاع کیا جا سکتا۔
میچ کے لیے پاکستان کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت جبکہ رضا اللہ کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
قومی ٹیم میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





