ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ مل گیا، بلڈنگ کو 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرینگے، محسن نقوی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ مل گیا، بلڈنگ کو 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرینگے، محسن نقوی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی ہم عرصے سے منتظر تھے جس کے بعد حکومت کو ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ مل گیا، جس دن ایکشن لیا تو ہمارے کچھ دوستوں نے ایسا تاثر دیا جیسے بڑا گناہ کر دیا۔
- محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں چاہے حکومتی بلڈنگ ہو یا گرین بیلٹ تھانے کارروائی کریں گے، جس بے دردی سے اسلام آباد کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا اس کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے، چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کئی گھروں نے اپنے لان کو آگے بڑھایا ہوا ہے، ایف 6، ایف 10 یا کوئی اور سیکٹر ہے لوگ گھروں کو اپنی حدود میں لائیں۔
- ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ چند ماہ میں اس بلڈنگ کو ہم 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کریں کیونکہ یہ بلڈنگ اسی مقصد کیلیے بنائی گئی تھی، ویسے بھی اسلام آباد میں ہوٹلوں کی شدید کمی ہے، کوشش کریں گے کسی بڑی چین کے ساتھ معاہدہ کریں اور اس کو ہوٹل میں تبدیل کریں۔
- وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ سی ڈی اے کے لوگوں کی غلطی ہے جس وجہ سے یہ سارا مسئلہ ہوا ہے، بلڈنگ کے جن لوگوں کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کریں گے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب اور امیر کیلیے الگ الگ اسٹینڈرڈ ہو۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی ہم عرصے سے منتظر تھے جس کے بعد حکومت کو ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ مل گیا، جس دن ایکشن لیا تو ہمارے کچھ دوستوں نے ایسا تاثر دیا جیسے بڑا گناہ کر دیا، ہم نے یہی کہا تھا کہ جو بھی ہوگا ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اللہ کا شکر ہے جے آئی ٹی کی سفارشات کو منظور کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں چاہے حکومتی بلڈنگ ہو یا گرین بیلٹ تھانے کارروائی کریں گے، جس بے دردی سے اسلام آباد کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا اس کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے، چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کئی گھروں نے اپنے لان کو آگے بڑھایا ہوا ہے، ایف 6، ایف 10 یا کوئی اور سیکٹر ہے لوگ گھروں کو اپنی حدود میں لائیں۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ چند ماہ میں اس بلڈنگ کو ہم 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کریں کیونکہ یہ بلڈنگ اسی مقصد کیلیے بنائی گئی تھی، ویسے بھی اسلام آباد میں ہوٹلوں کی شدید کمی ہے، کوشش کریں گے کسی بڑی چین کے ساتھ معاہدہ کریں اور اس کو ہوٹل میں تبدیل کریں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ سی ڈی اے کے لوگوں کی غلطی ہے جس وجہ سے یہ سارا مسئلہ ہوا ہے، بلڈنگ کے جن لوگوں کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کریں گے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب اور امیر کیلیے الگ الگ اسٹینڈرڈ ہو۔
محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے پیچھے ایک ہزار ایکڑ زمین ریکور کی گئی، ہمارا سفاری پارک بنانے کا منصوبہ ہے وہ زمین بھی ریکور کروائی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





