ٹرائی سیریز میں فتح کے بعد چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم سے امیدیں باندھ لیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرائی سیریز میں فتح کے بعد چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم سے امیدیں باندھ لیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے فخر زمان، عرفان منہاس اور سعد بیگ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دی۔
- قومی ٹیم کی سیریز میں فتح پر پی سی بی چیئرمیں محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان لکھا اور ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
- انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی پلئیرز نے سری لنکا کو آوٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی، فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
- محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا ہے کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار فتح پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فتح کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے فخر زمان، عرفان منہاس اور سعد بیگ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دی۔
قومی ٹیم کی سیریز میں فتح پر پی سی بی چیئرمیں محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویلڈن گرین شرٹس، ویلڈن فخر زمان لکھا اور ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں پاکستانی پلئیرز نے سری لنکا کو آوٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی، فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا ہے کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، یہ کامیابی پلئیرز اور مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ ٹیم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، محنت اور ٹیم ورک سے کامیابی حاصل کی۔ صدر مملکت کی تین ملکی ون ڈے سیریز میں شریک تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی مبارکباد پیش۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





