ٹرائی سیریز: پاکستان کی حیران کن فتح، انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست، شاداب کی سینچری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرائی سیریز: پاکستان کی حیران کن فتح، انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست، شاداب کی سینچری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انگلینڈ نے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیا جو نو وکٹوں کے نقصان پر 47.1 اوور میں حاصل کر لیا۔
- شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے حیران کن فتوحات میں سے ایک اپنے نام کرلی۔
- ایک موقع پر انگلینڈ اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت کے بالکل قریب پہنچ گیا تھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں جاری ٹرائی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیا جو نو وکٹوں کے نقصان پر 47.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹرائی سیریز کے فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے حیران کن فتوحات میں سے ایک اپنے نام کرلی۔
ایک موقع پر انگلینڈ اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت کے بالکل قریب پہنچ گیا تھا۔ پاکستان کے نو کھلاڑی 154 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے سینچری سکور کرنے کے ساتھ فتح ان سے چھین۔
حارث رؤف نے آخری وکٹ کے لیے شاداب خان کے ساتھ 89 رنز کی شراکت داری قائم کی اور چوکا لکا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
پاکستان کے ابتدائی بلے باز فخرزمان اور بابر اعظم 10,10 جبکہ صائم ایوب صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے کھیل کے آغاز ہی میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔
پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن صرف چار رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ جو رُوٹ بھے ابھی وکٹ پر قدم جما نہ پائے تھے کہ اور صرف پانچ رن ہی بنائے تھے کہ وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
ہیری بوک بھی صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ حارث رؤف نے جارڈن کاکس کو بولڈ کرکے حاصل کی۔ سیم کرن نے 42 رنز بنائے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکاربن گئے۔
سب سے نمایاں کارکردگی بین ڈکٹ رہی جنہوں 105 رنز سکور کیے، جبکہ گس ایٹکنسن نے 36 اور وِل جیکس نے 13 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضااللہ اور عرفات منہاس نے دو، دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





