بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
کاروبار•4 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 10:59
🇬🇧 English

ٹرمپ نے اچانک اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟

حمزہ فاروقتجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار
ٹرمپ نے اچانک اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ نے اچانک اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • منگل کی صبح (امریکی نشریاتی ادارے) فاکس نیوز کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ’کئی ماہ پہلے‘ طے پایا تھا اور اس کے تحت امریکہ ہر سال فراہم کیے جانے والے چار ارب ڈالر دینا بند کر دے گا۔
  • ٹرمپ نے کہا: ’ہم پہلے ہی اس بات پر اتفاق کر چکے ہیں کہ اس سال کے آخر تک ہم اسرائیل کو ادائیگیاں نہیں کریں گے۔
  • تاہم یہ واضح نہیں کہ صدر کس فنڈنگ کا حوالہ دے رہے تھے، کیونکہ اسرائیل کو سالانہ 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے والی مفاہمتی یادداشت 2028 کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔
  • فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی امداد کی ضرورت نہیں رہی۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت امریکہ رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو فنڈنگ فراہم کرنا بند کر دے گا۔

منگل کی صبح (امریکی نشریاتی ادارے) فاکس نیوز کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ’کئی ماہ پہلے‘ طے پایا تھا اور اس کے تحت امریکہ ہر سال فراہم کیے جانے والے چار ارب ڈالر دینا بند کر دے گا۔

ٹرمپ نے کہا: ’ہم پہلے ہی اس بات پر اتفاق کر چکے ہیں کہ اس سال کے آخر تک ہم اسرائیل کو ادائیگیاں نہیں کریں گے۔ اب اگر اسرائیل کو ضرورت ہوئی تو ہم اس کی مدد کریں گے۔‘۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ صدر کس فنڈنگ کا حوالہ دے رہے تھے، کیونکہ اسرائیل کو سالانہ 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے والی مفاہمتی یادداشت 2028 کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی امداد کی ضرورت نہیں رہی۔

انھوں نے کہا: ’جہاں تک اسرائیل کو ادائیگیوں کا تعلق ہے، نیتن یاہو اور میں نے یہ معاہدہ کیا تھا کہ ہم اسرائیل کو سالانہ چار ارب ڈالر دیتے ہیں، اور ہم نے چند ماہ قبل طے کیا کہ یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔‘۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے لیے امریکی امداد کو ریپبلکنز پر تنقید کے لیے ایک ’سیاسی نکتے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل امریکہ سے ہتھیار خرید سکتا ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج کی مدد کے لیے کسی نئے انتظام کی تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔

مئی میں امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی مالی امداد کو، جو اس وقت سالانہ 3.8 ارب ڈالر ہے، بتدریج کم کر کے ’صفر‘ تک لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’آئیے ابھی آغاز کرتے ہیں اور اگلی ایک دہائی میں یہ عمل مکمل کرتے ہیں، لیکن میں یہ عمل ابھی شروع کرنا چاہتا ہوں۔ میں اگلی کانگریس کا انتظار نہیں کرنا چاہتا۔‘۔

دوسری عالمی جنگ کے اختتام سے اب تک اسرائیل امریکی امداد حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔

گذشتہ سال شائع ہونے والی کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی مجموعی امداد 174 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں افراطِ زر کو شامل نہیں کیا گیا۔

اگرچہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کو اب بھی دونوں بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، لیکن اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد ڈیموکریٹس میں اسرائیل کے لیے حمایت میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے۔

جولائی میں ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے اسرائیل کے لیے 3.3 ارب ڈالر کی سکیورٹی امداد ختم کرنے کے بل پر ووٹنگ کروائی، جس کی حمایت ایوان میں 103 ڈیموکریٹس نے کی۔ اس ترمیم کی حمایت کرنے والے وہ واحد ریپبلکن تھے۔ تاہم یہ تجویز 104 کے مقابلے میں 314 ووٹوں سے مسترد ہو گئی۔

ستمبر میں کوئنی پیاک یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق تقریباً نصف، یعنی 48 فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ امریکہ اسرائیل کی حد سے زیادہ حمایت کرتا ہے۔ 2017 میں یہ شرح 16 فیصد تھی۔

ڈیموکریٹس میں یہ شرح 67 فیصد جبکہ ریپبلکنز میں 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ٹرمپ کے اس اعلان پر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔

امریکی صحافی اور سیاسی مبصر گلین گرین والڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی چار ارب ڈالر کی سالانہ امداد دراصل وہ کم از کم رقم ہے جس کی فراہمی 2016 کے اوباما۔نیتن یاہو معاہدے کے تحت لازم ہے۔

ان کے مطابق صدر جو بائیڈن نے صرف 2024 میں ہی، اس رقم کے علاوہ اسرائیل کو مزید 18 ارب ڈالر کی براہِ راست امداد دی۔ گرین والڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج کی تعیناتی اور امریکی ہتھیاروں کے ذخائر کے استعمال کی لاگت اس کے علاوہ ہے۔

اسرائیلی صحافی اور تجزیہ کار یاکوف کاٹز کا کہنا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعی وسط مدتی انتخابات کے روز یہ اعلان کیا ہے کہ امریکہ موجودہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہی اسرائیل کو فوجی امداد دینا بند کر دے گا تو یہ ایک ’تشویش ناک‘ پیش رفت ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں یاکوف کاٹز نے کہا کہ موجودہ انتظام کے تحت امریکی فوجی امداد ویسے بھی اگلے سال کے اختتام پر ختم ہونا تھی، تاہم اب امداد ایک سال پہلے ختم کرنے کے اعلان سے ٹرمپ یہ سیاسی دعویٰ کر سکیں گے کہ انھوں نے اسرائیل کے لیے ایک سال کی امداد ختم کر کے امریکی ٹیکس دہندگان کے تقریباً چار ارب ڈالر بچائے ہیں۔

ان کے مطابق اس اعلان کے وقت سے ایسا نہیں لگتا کہ یہ اتفاقاً کیا گیا ہے۔ یاکوف کاٹز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے لیے امداد میں کمی کا اعلان سینیٹ کی بعض نشستوں پر ریپبلکن امیدواروں کے لیے سیاسی فائدہ ثابت ہو سکتا ہے۔

یاکوف کاٹز نے کہا کہ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد کا معاملہ امریکی سیاست میں کتنا متنازع بن چکا ہے، اور یہ اختلاف صرف ڈیموکریٹس تک محدود نہیں بلکہ ریپبلکن پارٹی میں بھی اس کے آثار بڑھ رہے ہیں۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں ہے۔

حمزہ فاروق

تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•22 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

11 نومبر 2026•53 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔