ٹرمپ کی بدترین شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ کی بدترین شکست، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- رپورٹس کے مطابق مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی سے ری پبلکنز کو تو جھٹکا لگا ہی لیکن ساتھ ہی من چلوں کو بھی موقع مل گیا اور مختلف میمز وائرل ہو گئیں۔
- سوشل میڈیا پر وائرل میمز میں کہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیو سونامی میں بہتے دیکھا جاسکتا ہے تو کہیں میمز کے ذریعے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے جبکہ ایک اور میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
- بعض افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کرنے چلے تھے، اب تو امریکا میں ہی رجیم چینج ہو گئی۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): واشنگٹن: امریکی وسط مدتی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کی بدترین شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی سے ری پبلکنز کو تو جھٹکا لگا ہی لیکن ساتھ ہی من چلوں کو بھی موقع مل گیا اور مختلف میمز وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل میمز میں کہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیو سونامی میں بہتے دیکھا جاسکتا ہے تو کہیں میمز کے ذریعے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے جبکہ ایک اور میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
۔بعض افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کرنے چلے تھے، اب تو امریکا میں ہی رجیم چینج ہو گئی۔
ایرانی سفارت خانہ بھی ٹرمپ کی ٹرولنگ میں پیچھے نہ رہا، بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے ایک طنزیہ اے آئی ویڈیو شیئر کردی، جس میں چند افراد ٹرمپ کو اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں۔
۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’دی یو ایس مڈٹرم الیکشنز‘ جبکہ بھارتی میمرز نے بھارتی چیف الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا کچھ نے کہا کہ ٹرمپ کی خواہش ہوگی ایک گینیش کمار ان کو بھی مل جائیں۔
منچلوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ’امریکا آزاد ہوگیا‘ اور نئی سیاسی امید سے جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





