ٹرمپ کی مختصر ترین مدت تک خدمات انجام دینے والی پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ کی مختصر ترین مدت تک خدمات انجام دینے والی پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کیٹی زکریا صرف 5 روز تک اس عہدے پر فائز رہیں اور 16 اکتوبر 2026ء کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو گئی تھیں۔
- 42 سالہ کیٹی زکریا کا کہنا ہے کہ مجھے وائٹ ہاؤس میں عہدہ قبول کرنے یا وہاں سے ہٹائے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
- اپنی پہلی اور واحد پریس بریفنگ میں کیٹی نے صرف 3 صحافیوں کے سوالات لیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا نے عہدے سے برطرفی کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ۔
42 سالہ کیٹی زکریا کا کہنا ہے کہ مجھے وائٹ ہاؤس میں عہدہ قبول کرنے یا وہاں سے ہٹائے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
اپنی پہلی اور واحد پریس بریفنگ میں کیٹی نے صرف 3 صحافیوں کے سوالات لیے۔
رواں ماہ برطرفی کے بعد کیلیفورنیا واپس جانے والی 4 بچوں کی والدہ نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے اس مختصر مدت سے ایک اہم سبق سیکھیں۔
نیو یارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹی زکریا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پیشکش قبول کرنے اور تنقید کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہنے پر فخر ہے، اس تجربے نے مجھے اپنے کردار سے وفادار رہنے، اپنی ذمے داریوں پر توجہ دینے اور ناقدین کو اپنی شناخت متعین نہ کرنے دینے کا سبق دیا۔
واضح رہے کہ کیٹی زکریا کو 9 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔
انہوں نے کیرولین لیویٹ کی جگہ ذمے داریاں سنبھالی تھیں، جنہوں نے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے عہدہ چھوڑ دیا تھا، تاہم 13 اکتوبر کو کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ پر تنقید ہوئی تھی۔
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیٹی زکریا کو پہلی ہی پریس بریفنگ کے دوران خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق وہ گھبرائی ہوئی دکھائی دیں، تیار شدہ تحریر پر زیادہ انحصار کیا اور صرف 3 صحافیوں کے سوالات کے جواب دے سکیں۔
بعد ازاں ان کی قانونی اہلیت پر بھی سوالات اٹھے، جب یہ بات سامنے آئی کہ وکیل ہونے کا تعارف کرانے کے باوجود انہوں نے کسی ریاست کا بار امتحان پاس نہیں کیا تھا۔
کیٹی زکریا نے اپنے اس تعارف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تھی اور پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





