پاک ایران سرحد پار تجارت دوطرفہ معاہدوں کا حصہ ہے، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاک ایران سرحد پار تجارت دوطرفہ معاہدوں کا حصہ ہے، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایکس پر اپنے بیان میں میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو اشیا کی برآمدات پرکوئی پابندی نہیں، ایل پی جی سمیت تمام اشیا کی برآمدات پر کوئی پابندی نہیں۔
- انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے سرحدیں بند کرنا ممکن نہیں، سرحدیں بند کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔
- پاکستان کے ای فارم طریقہ کار میں تبدیلی سے صورتحال پیدا ہوئی، ای فارم میں تبدیلی سے تاجروں کے لیے سامان روانہ کرنا مشکل ہوا ہے، ای فارم مسئلے کے حل کے لیے پاکستانی حکام سے مشاورت جاری۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ایرانی سرحدوں کی بندش سے متعلق خبروں کی وضاحت کی ہے۔نا چاہتا ہوں، ایران کی اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو اشیا کی برآمدات پرکوئی پابندی نہیں، ایل پی جی سمیت تمام اشیا کی برآمدات پر کوئی پابندی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے لیے سرحدیں بند کرنا ممکن نہیں، سرحدیں بند کرنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔
پاکستان کے ای فارم طریقہ کار میں تبدیلی سے صورتحال پیدا ہوئی، ای فارم میں تبدیلی سے تاجروں کے لیے سامان روانہ کرنا مشکل ہوا ہے، ای فارم مسئلے کے حل کے لیے پاکستانی حکام سے مشاورت جاری۔
ایل پی جی کے کئی سو ٹرک رمدان سرحد عبور کر کے گبد پہنچ چکے ہیں، کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ٹرکوں سے سامان اتارا نہیں جاسکا، ٹرک کلیئر نہ ہونے سے دوطرفہ تجارت میں مشکلات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پار تجارت دوطرفہ معاہدوں کا حصہ ہے، یہ تجارت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے، ایران نے دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





