پاک ۔اقوام متحدہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام، 22 ممالک کے مندوبین کی شرکت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاک ۔اقوام متحدہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام، 22 ممالک کے مندوبین کی شرکت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بین الاقوامی کانفرنس میں خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے پر زور دیا گیا۔
- سپارکو کے مطابق کانفرنس میں قبل از وقت انتباہی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی سفارش کی گئی۔
- وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاک۔
- وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنسی معلومات کو بروقت فیصلوں اور عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): 5 روزہ پاک۔اقوام متحدہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام ہوگیا، جس میں 22 ممالک کے مندوبین سمیت 250 سے زائد نمائندوں نے شرکت۔
بین الاقوامی کانفرنس میں خلائی ٹیکنالوجی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے پر زور دیا گیا۔
سپارکو کے مطابق کانفرنس میں قبل از وقت انتباہی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی سفارش کی گئی۔ 5 روزہ کانفرنس کے دوران 17 سیشنز اور 67 تکنیکی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جبکہ 10 کلیدی خطابات اور 5 پینل مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاک۔اقوام متحدہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ردعمل دینے کے بجائے پیشگی تیاری پر توجہ دینا ہوگی۔ سیٹلائٹ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات کی پیشگی نشاندہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتباہ ایسا ہونا چاہیے جو متاثرہ مقام اور آبادی کی واضح نشاندہی کرے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنسی معلومات کو بروقت فیصلوں اور عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔ سیلابی علاقوں اور تجاوزات کی سیٹلائٹ کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی ضروری ہے۔
چیئرمین سپارکو نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی کی حقیقی افادیت بروقت فیصلوں اور عملی اقدامات میں ہے۔ انہوں نے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





