پاکستان اور برطانیہ کا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان اور برطانیہ کا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انسدادِ دہشت گردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی جبکہ برطانوی وفد کی سربراہی فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر تھامس بیری نے۔
- برطانیہ نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی پر سالانہ دو طرفہ مذاکرات اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جن میں بدلتی ہوئی عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انسدادِ دہشت گردی ڈاکٹر فریحہ بگٹی جبکہ برطانوی وفد کی سربراہی فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر تھامس بیری نے۔
برطانیہ نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مذاکرات میں افغانستان کے اندر اور وہاں سے کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد گروہوں، بشمول تحریک طالبان پاکستان سے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





