پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں: ایرانی وزیرِ خارجہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں: ایرانی وزیرِ خارجہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قطر اور پاکستان ان مذاکرات میں ثالثی کا فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے کہ ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں جن میں قطر اور پاکستان مذاکرات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عباس عراقچی نے پیر کے روز سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ ’موجودہ صورتِ حال کی حساسیت اور سنگینی کے پیش نظر مشاورت اور گفتگو کا عمل نہایت تیز ہے۔‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قطر اور پاکستان ان مذاکرات میں ثالثی کا فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے خدشات بھی موجود ہیں۔‘ پیر کو ہی ایران کے حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے شرائط پوری کیے جانے کی صورت میں دو روز کے اندر آبنائے ہُرمز کو کھولنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ اس بیان سے اہم گزرگاہ کے حوالے سے ممکنہ پیش رفت کا عندیہ ملا ہے جبکہ دونوں ممالک میں سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے پہلے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک ہفتے کے وقت کی تجویز دی تھی تاہم اب اسے دو روز میں مکمل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز میں اس منصوبے پر عمل درآمد کا امکان ایران کے سنجیدہ اور مخلصانہ رویے کا ثبوت ہے۔ اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو مختصر وقت میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی بحال اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو بالآخر ’سخت کارروائی‘ کرنا پڑے گی۔ اتوار کو مڈٹرم الیکشن کے سلسلے میں آئیووا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے مزید حملے اس لیے روک رکھے ہیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق ’ایران کے خلاف کارروائی مکمل نہ کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ میں نرمی برتنا چاہتا ہوں، میری کوشش ہے کہ لوگوں کی جانیں بچیں لیکن کسی نہ کسی وقت ہمیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنا پڑے گی۔’۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





