پاکستان ریلویز میں 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان ریلویز میں 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق خالی آسامیوں میں ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل دونوں نوعیت کی آسامیاں شامل ہیں، پنجاب میں ریلوے کی 12 ہزار 165، سندھ میں 7 ہزار 245۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کے باعث ریلوے آپریشنز چلانے میں مشکلات کا سامنا۔
- ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق خالی آسامیوں پر ضروری بھرتیوں سے متعلق منصوبے پر کام جاری۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد: پاکستان ریلویز میں گریڈ ایک سے 21 تک کی 22 ہزار 546 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق خالی آسامیوں میں ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل دونوں نوعیت کی آسامیاں شامل ہیں، پنجاب میں ریلوے کی 12 ہزار 165، سندھ میں 7 ہزار 245، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 840، جب کہ بلوچستان میں ایک ہزار 296 آسامیاں خالی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی کے باعث ریلوے آپریشنز چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ریلویز میں ضرورت کے مطابق ڈیلی ویجز پر لوئر ٹیکنیکل اسٹاف بھرتی کیا جاتا۔
ذرائع وزارت ریلوے کے مطابق خالی آسامیوں پر ضروری بھرتیوں سے متعلق منصوبے پر کام جاری۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





