پاکستان مکہ اتحادیوں اور ایران کو ایک میز پر کیسے لایا؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان مکہ اتحادیوں اور ایران کو ایک میز پر کیسے لایا؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اسی سوچ کیساتھ مسلم ممالک نے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلیے قریب آنا شروع کر دیا۔
- یہ پیش گوئی اس وقت سچ ثابت ہوئی جب فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکش انٹیلیجنس چیف ابراہیم کلن ایرانی قیادت سے غیر معمولی ملاقات کیلئے ایسے وقت تہران پہنچے۔
- سفارتی ذرائع نے مذاکرات کا ماحول ’’انتہائی خوشگوار۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے اتحادیوں اور ایران کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہو گیا، مگر کیسے؟ سفارتی ذرائع کے مطابق بڑھتے امریکی حملوں سے واضح ہو گیا تھا کہ ایرانی حکومت و سیکیورٹی ڈھانچے کے گرنے کا امکان نہیں مگر جنگ میں تیزی خطے کے ان ملکوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتی جو جنگ کا حصہ نہیں۔
اسی سوچ کیساتھ مسلم ممالک نے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلیے قریب آنا شروع کر دیا۔ ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ جب مکہ دفاعی معاہدہ پر بات ہو رہی تھی، ایک سفیر نے کہا تھا کہ تینوں اتحادیوں کو بالآخر ایران سے بات کرنا ہو۔
یہ پیش گوئی اس وقت سچ ثابت ہوئی جب فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ترکش انٹیلیجنس چیف ابراہیم کلن ایرانی قیادت سے غیر معمولی ملاقات کیلئے ایسے وقت تہران پہنچے۔
سفارتی ذرائع نے مذاکرات کا ماحول ’’انتہائی خوشگوار اور مثبت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مکہ معاہدہ کے رکن ملکوں اورایران کو ایک میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ تھی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





