پاکستان میں 2 بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رجسٹرڈ ہوگئے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان میں 2 بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رجسٹرڈ ہوگئے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معروف سوشل میڈیا اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز "بیگو لائیو (Bigo Live) اور "لائیکی (Likee) کی ملک میں باضابطہ رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
- پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن "بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کی گئی ہے۔
- ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ رجسٹریشن "غیر قانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے قواعد 2021 کے طے شدہ ضوابط اور آئینی فریم ورک کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
- پی ٹی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پیشرفت کا مقصد بیگو کے ساتھ مل کر آن لائن مواد کی نگرانی کے نظام کو پہلے سے زیادہ مؤثر اور فعال بنانا ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : پی ٹی اے نے پاکستان میں بیگو لائیو اور لائیکی کی باضابطہ رجسٹریشن کر دی، جس کا مقصد آن لائن مواد کی نگرانی کے نظام کو پہلے سے زیادہ مؤثر اور فعال بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معروف سوشل میڈیا اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز "بیگو لائیو (Bigo Live) اور "لائیکی (Likee) کی ملک میں باضابطہ رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن "بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کی گئی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ رجسٹریشن "غیر قانونی آن لائن مواد کی روک تھام کے قواعد 2021 کے طے شدہ ضوابط اور آئینی فریم ورک کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
پی ٹی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ اس پیشرفت کا مقصد بیگو کے ساتھ مل کر آن لائن مواد کی نگرانی کے نظام کو پہلے سے زیادہ مؤثر اور فعال بنانا ہے۔
اس اقدام سے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال اور ملکی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
بیگو لائیو اور لائیکی کی رجسٹریشن کے بعد پی ٹی اے اور ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان باہمی تعاون کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔
پی ٹی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اتھارٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ مؤثر رابطوں، شفافیت اور مثبت تعاون کے فروغ پر مسلسل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





