پاکستان میں فضائی آلودگی، شہریوں کی اوسط عمر 3.9 سال کم ہونے کا انکشاف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان میں فضائی آلودگی، شہریوں کی اوسط عمر 3.9 سال کم ہونے کا انکشاف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی متوقع عمر میں اوسطاً 3.9 سال کی کمی اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ 28 ہزار قبل از وقت اموات کا انکشاف ہوا۔
- پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی نئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے ملک کی معیشت کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 فیصد کے مساوی نقصان پہنچ رہا۔
- پاکستان میں فضائی آلودگی کا جائزہ، صحت کے خطرات۔
اسلام آباد (قومی بیورو): پاکستان میں فضائی آلودگی سے سالانہ ایک لاکھ 28 ہزار اموات اور شہریوں کی اوسط عمر 3.9 سال کم ہونے کا انکشاف ہوا۔
پاکستان میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی متوقع عمر میں اوسطاً 3.9 سال کی کمی اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ 28 ہزار قبل از وقت اموات کا انکشاف ہوا۔
پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی نئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے ملک کی معیشت کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.5 فیصد کے مساوی نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی عمر میں سات سال تک کمی ہو سکتی۔
پاکستان میں فضائی آلودگی کا جائزہ، صحت کے خطرات، ذرائع اور حل پر مبنی قومی منظرنامہ رپورٹ میں پہلی مرتبہ مختلف شعبوں سے خارج ہونے والی آلودگی کے اخراج کا یکساں قومی تخمینہ اور متعدد شہروں میں فضائی معیار کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے فضائی آلودگی سے متاثرہ علاقوں کا تجزیہ کیا گیا۔
پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کے بانی جو رپورٹ تیارکرنیوالی ٹیم کا حصہ ہیں انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کی تیاری کے لیے زمینی سطح پر فضائی معیار کی پیمائش، سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار اور مقامی سرگرمیوں سے متعلق معلومات استعمال کی گئیں۔ ان میں ایندھن کا استعمال، گاڑیوں کی اقسام اور تعداد، صنعتی اداروں کا ریکارڈ اور مختلف شعبوں سے خارج ہونے والے آلودہ ذرات اور گیسوں کی مقدار شامل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





