پاکستان میں مسلسل دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی، ڈیزل کی قیمت بھی کم ہوگئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان میں مسلسل دوسرے روز پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی، ڈیزل کی قیمت بھی کم ہوگئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 362 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مسلسل دوسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعرات کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کا اعلان کیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 362 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘ اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘ واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 387 روپے 81 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔ اوگرا حکام کے مطابق ’پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں جمعہ پانچ نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘ اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں اِن کی قیمت کم ہونے کے بعد کی گئی ہے۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





