پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی، ڈیزل بھی سستا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی، ڈیزل بھی سستا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بدھ کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 362 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 369 روپے 06 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 06 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے کمی کا اعلان کیا۔
بدھ کی رات اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 362 روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 369 روپے 06 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘ اسی نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‘ واضح رہے کہ اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 391 روپے 52 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔ اوگرا حکام کے مطابق ’پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں جمعرات پانچ نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔‘ اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں اِن کی قیمت کم ہونے کے بعد کی گئی ہے۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





