پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزیر دفاع خواجہ آصف کا ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر اصغر علی نے اور پرنسپل ڈاکٹر عظیم نے استقبال کیا، سالانہ کانووکیشن میں طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت۔
- خواجہ آصف نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی زندگی میں متعدددرس گاہوں نے عزت دی، فارغ التحصیل طلبا کومبارکباد دیتا ہوں، پڑھے لکھے اورہنرمندنوجوان ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
- انہوں نے کہا کہ آج قابل فخر بات یہ ہے کہ پاکستان کاعالمی سطح پر ایک مقام ہے، معرکہ حق کی فتح کے بات وطن عزیز کو سفارتی سطح پرمقام ملا، ہم نےاسلامی دنیا کوایک نئی راہ دکھائی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے سالانہ کانووکیشن میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر اصغر علی نے اور پرنسپل ڈاکٹر عظیم نے استقبال کیا، سالانہ کانووکیشن میں طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت۔
خواجہ آصف نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی زندگی میں متعدددرس گاہوں نے عزت دی، فارغ التحصیل طلبا کومبارکباد دیتا ہوں، پڑھے لکھے اورہنرمندنوجوان ملکی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج قابل فخر بات یہ ہے کہ پاکستان کاعالمی سطح پر ایک مقام ہے، معرکہ حق کی فتح کے بات وطن عزیز کو سفارتی سطح پرمقام ملا، ہم نےاسلامی دنیا کوایک نئی راہ دکھائی ہے، سمندر پار کسی قوت کےاڈے آپ کی حفاظت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار اڈے ذاتی مفادات کیلئے بنے ہوتے ہیں، حفاظت اپنے دست وبازو پر ہوتی ہے، جیسے پاکستان نے بھارت کوشکست دی، سب سے بڑا اڈا صیہونی ریاست کی حفاظت کیلئے بنایا گیا، یہ ہمارے بھائیوں کو غلط فہمی تھی کہ اڈے ان کی حفاظت کیلئے بنے ہیں، پاکستان نے ایران کےعرب بھائیوں کےساتھ اختلافات دور کیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں لیکن درسگاہوں میں کبھی سیاسی گفتگو نہیں کرتا، سیاست کا آغاز کیا تو سیالکوٹ نے مجھے بہت عزت سے نوازا، 36سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، اپنے سیاسی سفر میں چار پانچ بار قید بھی ہوا، کئی بار لگا کہ سیاست کرکے تھک چکا ہوں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
محمد رضوان
چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





