پاکستان نے تائیوان کی ائیر لائنز کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے تائیوان کی ائیر لائنز کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی سو ل ایوی ایشن اتھارٹی نے تائیوان کی ائیر لائنز ایوا ائیرویز کارپوریشن اور چائنا ائیرلائنز لمیٹڈ کو 28 اکتوبر سے 27 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے۔
- اس سے قبل 'بلومبرگ نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ ’ہماری ایوی ایشن ڈویژن 'ون چائنا پالیسی' پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صرف مین لینڈ چائنہ کو اجازت۔
- پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): پاکستان نے چین کی 'ون چائنا پالیسی' کی تائید کرتے ہوئے تائیوان کی ائیر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے کے بعد فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے۔
بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی سو ل ایوی ایشن اتھارٹی نے تائیوان کی ائیر لائنز ایوا ائیرویز کارپوریشن اور چائنا ائیرلائنز لمیٹڈ کو 28 اکتوبر سے 27 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل 'بلومبرگ نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ ’ہماری ایوی ایشن ڈویژن 'ون چائنا پالیسی' پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صرف مین لینڈ چائنہ کو اجازت ہے۔ ہم نے صرف چینی ائیر لائنز کو پاکستان کے اوپر سے پرواز کرنے کی اجازت دی ہے‘۔
پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف چینی فضائی کمپنیوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی۔
بلومبرگ نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ چائنا ایئر لائنز لمیٹڈ اور ایوا ایئر ویز کارپوریشن کے طیارے 25 اکتوبر کی صبح سے پاکستان کی فضائی حدود سے نہیں گزرے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار سے ایشیاء اور یورپ کے درمیان ان دونوں فضائی کمپنیوں کی کم از کم 12 پروازوں نے پاکستان کے بجائے روسی فضائی حدود استعمال کی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان متعدد مواقع پر تائیوان کے معاملے پر بیجنگ کے مؤقف کی حمایت کر چکا ہے اور عالمی اداروں، بشمول عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں تائیوان کی شرکت کی مخالفت کرتا رہا۔
پاکستان اور تائیوانی حکومت کے درمیان1951ء سے سرکاری تعلقات منقطع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی اور تائیوانی وزرائے خارجہ نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





