پاکستان نے جی 24 کی قیادت سنبھال لی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے جی 24 کی قیادت سنبھال لی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 کی صدارت کا منصب سنبھالا۔
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترقی پذیر معیشتوں کا مستقبل عالمی معیشت کیلیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے اور جی 24 کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔
- وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ترجیحی ایجنڈا ترقی کو عالمی پالیسی کے مرکز میں لانا ہے۔
- محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کیلیے پالیسی اسپیس اور فنانسنگ کی فراہمی کا حامی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسلام آباد (یکم نومبر 2026): پاکستان کو جی 24 کی سربراہی مل گئی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صدارت کا منصب سنبھال لیا۔
وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 کی صدارت کا منصب سنبھالا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترقی پذیر معیشتوں کا مستقبل عالمی معیشت کیلیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے اور جی 24 کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ترجیحی ایجنڈا ترقی کو عالمی پالیسی کے مرکز میں لانا ہے۔ دوسری ترجیح کثیر الجہتی اداروں میں منصفانہ نمائندگی اور شراکت داری ہے جب کہ تیسری ترجیح ترقی پر مبنی عالمی مالیاتی نظام کی اصلاح ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کیلیے پالیسی اسپیس اور فنانسنگ کی فراہمی کا حامی ہے۔ سستی، بر وقت ترقیاتی فنانسنگ، پائیدار قرض حل اور کلائمیٹ ریزیلینس پر زور ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نائجیریا کی بطور سبکدوش چیئر قیادت کا معترف ہے۔ قیادت کا اصل پیمانہ آواز کی طاقت نہیں بلکہ ترقیاتی نتائج ہیں۔ اجتماعی آواز سے اجتماعی اثر اور با معنی پیش رفت تک کا سفر جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ جی 24 ترقی پذیر ممالک کا ایک اہم بین الاقوامی گروپ ہے۔ اسے 1971 میں قائم کیا گیا تھا تا کہ عالمی معاشی اور مالیاتی فیصلوں (خاص طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے فورمز پر) میں ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ اور ان کی آواز کو مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





